بھاری برف باری کے بیچ وارون کشتواڑ کی اور پیدل سفر کرنے والے چھ افراد لاپتہ ہو گئے

بھاری برف باری کے بیچ وارون کشتواڑ کی اور پیدل سفر کرنے والے چھ افراد لاپتہ ہو گئے

سری نگر 23فروری : وادی کشمیر میں بھاری برف باری کے بیچ منگل کی شام کو مارگن ٹاپ اننت ناگ سے ہوتے ہوئے وارون کشتواڑ کی اور سفر کرنے والے چھ افراد لاپتہ ہو گئے ہیں اور اُن کے بارے میں پچھلے چوبیس گھنٹوں کے دوران کوئی سراغ نہیں مل پایا ہے۔معلوم ہوا ہے کہ […]

پولیس کا شوپیاں میں دو جنگجو معاونین کو حراست میں لینے کا دعویٰ

پولیس کا شوپیاں میں دو جنگجو معاونین کو حراست میں لینے کا دعویٰ

سری نگر 23فروری:جموں وکشمیر کے ضلع شوپیاں کے اونیرا گاوں میں سیکورٹی فورسز نے لشکر طیبہ سے وابستہ دو اعانت کاروں کو گرفتار کیا ہے۔ پولیس ذرائع نے بتایا کہ منگل اور بدھ کی درمیانی شب کو مصدقہ اطلاع موصول ہونے کے بعد فوج اور جموں وکشمیر پولیس نے اونیرا گاوں میں لشکر طیبہ سے […]

کولگام پولیس نے دردزہ میں مبتلا دو خواتین اور ایک معمر بیمار کو ہسپتال پہنچایا

کولگام پولیس نے دردزہ میں مبتلا دو خواتین اور ایک معمر بیمار کو ہسپتال پہنچایا

سری نگر 23فروری:کولگام پولیس نے بھاری برف باری کے بیچ درد زہ میں مبتلا دو خواتین ور ایک معمر بیمار خاتون کو ہسپتال پہنچایا جس کی عوامی حلقوں نے سراہنا کی ہے۔ پولیس کے ایک ترجمان نے بتایا کہ کولگام پولیس کو بدھ کے روز اطلاع موصول ہوئی کہ سنگڈان اور لیو ڈورا قاضی گنڈ […]

پولیس کا بارہ مولہ میں دو ملی ٹینٹ اعانت کاروں کی گرفتاری کا دعویٰ

پولیس کا بارہ مولہ میں دو ملی ٹینٹ اعانت کاروں کی گرفتاری کا دعویٰ

سری نگر 23فروری : جموں وکشمیر پولیس نے دعویٰ کیا ہے کہ بدھ کے روز شمالی ضلع بارہ مولہ میں ٹی آر ایف سے تعلق رکھنے والے 2 معاونین کو حراست میں لے لیا گیا ہے۔ پولیس کے ایک ترجمان نے بتایا کہ مصدقہ اطلاع موصول ہونے کے بعد بارہ مولہ پولیس، 46آر آر ، […]

گاندر بل خود سوزی واقعہ: صوبائی کمشنر کشمیر کی طرف سے تحقیقات کرانے کا حکم جاری

گاندر بل خود سوزی واقعہ: صوبائی کمشنر کشمیر کی طرف سے تحقیقات کرانے کا حکم جاری

سری نگر 23فروری : حکومت نے وسطی کشمیر کے ضلع گاندربل میں منگل کے روز ایک انہدامی کارروائی کے دوران ایک نوجوان کی خود سوزی کرنے کی کوشش کے واقعے میں تحقیقات کرانے کے احکامات جاری کئے ہیں۔ صوبائی کمشنر کشمیر پی کے پولے کی طرف سے بدھ کو جاری ایک حکمنامے کے مطابق ایڈیشنل […]

کشمیر: بھاری برف باری سے معمولات زندگی مفلوج، بیرون دنیا سے فضائی و زمینی رابطے منقطع

کشمیر: بھاری برف باری سے معمولات زندگی مفلوج، بیرون دنیا سے فضائی و زمینی رابطے منقطع

سری نگر 23فروری:وادی کشمیر میں منگل کی شام شروع ہونے والی برف باری کے تازہ مرحلے نے منگل اور بدھ کی درمیانی شب کے دوران شدت اختیار کرلی اور بدھ کی صبح جب اہلیان کشمیر نیند سے اٹھے تو برف کی موٹی چادر نے پوری وادی کو اپنی لپیٹ میں لے لیا تھا۔ بھاری برف […]

کشمیر: بھاری برف باری سے جھیل ڈل میں نصف درجن شکاروں کو نقصان

کشمیر: بھاری برف باری سے جھیل ڈل میں نصف درجن شکاروں کو نقصان

سری نگر،23 فروری: وادی کشمیر میں بھاری برف باری نے تباہ کن صورتحال پیدا کر کے لوگوں کو گونا گوں مشکلات سے دوچار کر دیا۔ وادی کے مختلف علاقوں میں جہاں بڑی تعداد میں درخت اکھڑ آئے وہیں بعض علاقوں میں تعمیری ڈھانچوں کے چھت بھی ڈھہ جانے کی اطلاعات ہیں۔ ذرائع کے مطابق سری […]

محمد حسین بٹ:بالی ووڈ ادا کار سلمان کی تصویر کا قالین بنانے والا کشمیری پرستار

محمد حسین بٹ:بالی ووڈ ادا کار سلمان کی تصویر کا قالین بنانے والا کشمیری پرستار

سری نگر،23 فروری: سری نگر کے فتح کدل سے تعلق رکھنے والے ایک کاریگر نے اپنے پسندیدہ بالی ووڈ ادا کار کو تحفہ پیش کرنے کے لئے اپنی کمائی صرف کرنے کے بجائے اپنے ہنر اور تخلیقی صلاحیتوں کی جلوہ نمائی کی ہے محمد حسین بٹ نامی کاریگر نے بالی ووڈ ادا کار سلمان خان، […]

سری نگر جموں قومی شاہراہ ٹریفک کی آمدورفت کے لئے بند

سری نگر جموں قومی شاہراہ ٹریفک کی آمدورفت کے لئے بند

سری نگر 23فروری:جموں وکشمیر میں جواہر ٹنل کے آر پارتازہ بھاری برف باری اور موسلا دھار بارشوں کے باعث بدھ کے روز وادی کو بیرون دنیا کے ساتھ جوڑنے والی سری نگر۔ جموں قومی شاہراہ ایک بار پھر ٹریفک کی آمد ورفت کے لئے بند رہی۔ ایک ٹریفک پولیس عہدیدار نے یو این آئی کو […]

پالہ پورہ سونہ وار میں بھیانک آتشزدگی دو مکان خاکستر

پالہ پورہ سونہ وار میں بھیانک آتشزدگی دو مکان خاکستر

سری نگر 23فروری: جموں وکشمیر کی گرمائی راجدھانی سری نگر کے پالہ پورہ سونہ وار علاقے میں درمیانی شب کو آتشزدگی کی واردات کے دوران دو رہائشی مکان خاکستر ہوئے ہیں۔ سرکاری ذرائع نے بتایا کہ پالہ پورہ سونہ وار میں منگل اور بدھ کی درمیانی رات کو رہائشی مکان سے آگ نمودار ہوئی جس […]