منگل, مئی ۱۳, ۲۰۲۵
25.9 C
Srinagar

پولیس کا شوپیاں میں دو جنگجو معاونین کو حراست میں لینے کا دعویٰ

سری نگر 23فروری:جموں وکشمیر کے ضلع شوپیاں کے اونیرا گاوں میں سیکورٹی فورسز نے لشکر طیبہ سے وابستہ دو اعانت کاروں کو گرفتار کیا ہے۔

پولیس ذرائع نے بتایا کہ منگل اور بدھ کی درمیانی شب کو مصدقہ اطلاع موصول ہونے کے بعد فوج اور جموں وکشمیر پولیس نے اونیرا گاوں میں لشکر طیبہ سے وابستہ دو مدد گاروں کو حراست میں لے کر اُنہیں سلاخوں کے پیچھے دھکیل دیا۔

انہوں نے بتایا کہ گرفتا رشدگان کی شناخت عامر امین عرف عمر ولد محمد امین صوفی اور عاقب مشتاق لون ولد مشتاق احمد لون ساکنان اونیرا، سدیو چیک کے بطور ہوئی ہے۔

پولیس ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ گرفتار شدگان کے قبضے سے ایک اے کے رائفل ، ایک میگزین اور 24 گولیوں کے راونڈ برآمد کرکے ضبط کئے گئے ہیں۔

اُن کے مطابق اس ضمن میں ایف آئی آر زیر نمبر 14/2022کے تحت ایک کیس درج کرکے مزید تحقیقات شروع کی گئی ہے۔

یو این آئی

Popular Categories

spot_imgspot_img