کشمیر میں موسم خشک و گرم، 11 اور 12 کو برف و باراں کا امکان

کشمیر میں موسم خشک و گرم، 11 اور 12 کو برف و باراں کا امکان
سری نگر: وادی کشمیر میں اگلے چوبیس گھنٹوں کے دوران خشک و گرم موسم کی پیش گوئی کے بیچ شبانہ درجہ حرارت معمول سے زیادہ ریکارڈ ہوا ہے۔محکمہ موسمیات کے ایک ترجمان کے مطابق وادی میں 10 مئی تک موسم خشک و گرم رہنے کا امکان ہے تاہم اس دوران بعد دوپہر کہیں کہیں گرج چمک کے ساتھ ہلکی بارشوں کو خارج از امکان قرار نہیں دیا جاسکتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ بعد ازاں وادی میں 11 اور 12 مئی کو پہاڑی علاقوں میں کہیں کہیں ہلکی برف باری جبکہ میدانی علاقوں میں بلکی بارشوں کا امکان ہے۔
موصوف ترجمان کا کہنا تھا کہ وادی میں 13 مئی کو موسم مجموعی طور پر ابر آلود رہ سکتا ہے اور اس دوران کہیں کہیں ہلکی بارشیں متوقع ہیں۔
انہوں نے کہا کہ بعد ازاں وادی میں 14 سے 17 مئی تک موسم مجموعی طور پر خشک رہنے کا امکان ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ اس دوران جموں میں موسم گرم رہنے کی توقع ہے۔
محکمے نے کسانوں سے کہا ہے کہ وہ 11 اور 12 مئی کو اپنے کھیت کھیلانوں اور باغوں میں آپریشنز معطل رکھیں۔
دریں اثنا وادی میں خشک و گرم موسم کے بیچ شبانہ درجہ حرارت معمول سے زیادہ ریکارڈ ہوا ہے۔
گرمائی دار لحکومت سری نگر میں کم سے کم درجہ حرارت12.4 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جو معمول سے1.7 ڈگری سینٹی گریڈ زیادہ ریکارڈ ہوا تھا۔
وادی کے شہرہ آفاق سیاحتی مقام گلمرگ میں کم سے کم درجہ حرارت8.6 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جو معمول سے3.4 ڈگری سینٹی گریڈ زیادہ ریکارڈ ہوا تھا۔
وادی کے دوسرے مشہور سیاحتی مقام پہلگام میں کم سے کم درجہ حرارت 6.6 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جو معمول سے1.1 ڈگری سینٹی گریڈ زیادہ ریکارڈ ہوا تھا۔
سرحدی ضلع کپوارہ میں کم سے کم درجہ حرارت8.8 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا تھا جو معمول سے0.5 ڈگری سینٹی گریڈ کم ریکارڈ ہوا تھا۔
گیٹ وے آف کشمیر کے نام سے مشہور قصبہ قاضی گنڈ میں کم سے کم درجہ حرارت 10.0 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جو معمول سے0.8 ڈگری سینٹی گریڈ زیادہ ریکارڈ ہوا تھا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.