پالہ پورہ سونہ وار میں بھیانک آتشزدگی دو مکان خاکستر

پالہ پورہ سونہ وار میں بھیانک آتشزدگی دو مکان خاکستر

سری نگر 23فروری: جموں وکشمیر کی گرمائی راجدھانی سری نگر کے پالہ پورہ سونہ وار علاقے میں درمیانی شب کو آتشزدگی کی واردات کے دوران دو رہائشی مکان خاکستر ہوئے ہیں۔

سرکاری ذرائع نے بتایا کہ پالہ پورہ سونہ وار میں منگل اور بدھ کی درمیانی رات کو رہائشی مکان سے آگ نمودار ہوئی جس نے آنافاناً اپنے متصل دوسرے مکان کو بھی لپیٹ میں لے لیا۔

انہوں نے بتایا کہ فائر اینڈ ایمرجنسی اور مقامی لوگوں کی بروقت کارروائی کے نتیجے میں اگر چہ آگ پر قابو پایا گیا تاہم آتشزدگی اس واردات کے دوران محمد فاروق پرے ، فاروق احمد پرے اور بلال احمد پرے کے دو مکان مکمل طورپر خاکستر ہوئے اور اُن میں موجود لاکھوں روپیہ مالیت کی املاک بھی راکھ کے ڈھیر میں تبدیل ہوئی۔

پولیس نے آگ لگنے کی وجوہات جاننے کی خاطر کیس درج کرکے مزید تحقیقات شروع کی ہے۔

یو این آئی

Leave a Reply

Your email address will not be published.