پولیس کا بارہ مولہ میں دو ملی ٹینٹ اعانت کاروں کی گرفتاری کا دعویٰ

پولیس کا بارہ مولہ میں دو ملی ٹینٹ اعانت کاروں کی گرفتاری کا دعویٰ

سری نگر 23فروری : جموں وکشمیر پولیس نے دعویٰ کیا ہے کہ بدھ کے روز شمالی ضلع بارہ مولہ میں ٹی آر ایف سے تعلق رکھنے والے 2 معاونین کو حراست میں لے لیا گیا ہے۔

پولیس کے ایک ترجمان نے بتایا کہ مصدقہ اطلاع موصول ہونے کے بعد بارہ مولہ پولیس، 46آر آر ، ایس ایس بی 2 بٹالین اور 53 بٹالین سی آر پی ایف نے پولیس اسٹیشن شیری کے تحت آنے والے علاقے میں زہان پورہ خادنیار لنک روڑ پر ناکہ لگایا اور تلاشی کارروائی شروع کی ۔

انہوں نے بتایا کہ چیکنگ کے دوران ایک سکوٹی زیر نمبر JK05A-9328 پر سوار دو افراد نے راہ فرار اختیار کرنے کی کوشش کی تاہم مستعد اہلکاروں نے پیشہ وارانہ صلاحیتوں کو بروئے کا لا کر دونوں کودھر دبوچ کر اُن کے قبضے سے 40 اے کے گولیوں کے راونڈ برآمد کرکے ضبط کئے ۔

پولیس ترجمان نے بتایا کہ تفتیش کے دوران گرفتار شدگان کی شناخت امتیاز احمد ولد سراج الدین اور منیر احمد ولد سراج الدین ساکنان کاچاداری زہان پورہ کے بطور ہوئی ہے۔

اُن کے مطابق دونوں نے پوچھ تاچھ کے دوران بتایا کہ وہ ٹی آر ایف ملی ٹینٹ تنظیم کے ساتھ وابستہ ہے اور وہ اسلحہ و گولہ بارود کو ایک جگہ سے دوسری جگہ پہنچانے کے کام پر مامور تھے۔
پولیس نے اس ضمن میں ایک کیس درج کرکے مزید تحقیقات شروع کی ہے۔

یو این آئی

Leave a Reply

Your email address will not be published.