کولگام انکاؤنٹر: دو عدم شناخت ملی ٹنٹ ہلاک، آپریشن جاری:پولیس

کولگام انکاؤنٹر: دو عدم شناخت ملی ٹنٹ ہلاک، آپریشن جاری:پولیس
سری نگر:جنوبی کشمیر کے ضلع کولگام کے ریڈونی پائین علاقے میں سیکورٹی فورسز اور ملی ٹنٹوں کے درمیان تصادم آرائی میں 2 عدم شناخت ملی ٹنٹ مارے گئے جبکہ تلاشی آپریشن ہنوز جاری ہے۔کشمیر زون پولیس نے ‘ایکس’ پر ایک پوسٹ کے ذریعے جانکاری فراہم کرتے ہوئے کہا: ‘کولگام میں دہشت گردی مخالف آپریشن کے دوران اب تک دو ملی ٹنٹوں کی لاشیں بر آمد کی گئی ہیں’۔
انہوں نے کہا کہ مہلوکین کی شناخت اور تنظیمی وابستگی معلوم کی جا رہی ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ علاقے میں آپریشن ہنوز جاری ہے۔
بتادیں کہ پولیس ذرائع کےمطابق مصدقہ اطلاع موصول ہونے پر سیکورٹی فورسز نے کولگام کے رڈونی پائین علاقے کوپیر کی شام محاصرے میں لے کر تلاشی آپریشن شروع کر دیا اور اس دوران طرفین کے درمیان تصادم چھڑ گیا۔
انہوں نے کہا کہ ابتدائی فائرنگ کے بعد رات کو خاموشی ہی رہی تاہم منگل کی صبح فائرنگ دوبارہ شروع ہوئی۔
کشمیر زون پولیس نے پیر کی شام ‘ایکس’ پر ایک پوسٹ میں کہا: ‘کولگام کے ریڈونی پائین میں انکاؤنٹر شروع ہوا ہے، پولیس اور سیکورٹی فورسز کام پر لگے ہوئے ہیں’۔
بتادیں کہ کولگام میں یہ انکاؤنٹر اس وقت ہوا ہے جب کشمیر میں لوک سبھا الیکشن کی گہماگہمی بام عروج ہے۔
کشمیر کی تین لوک سیٹوں میں سے سری نگر سیٹ کے لئے 13 مئی جبکہ بارہمولہ اور اننت ناگ – راجوری لوک سبھا سیٹوں کے لئے بالترتیب 20 اور 25 مئی کو پولنگ ہوگی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.