جموں و کشمیر کے سنگلدان میں سڑک حادثہ، ایک بھائی کی موت، دو زخمی

جموں و کشمیر کے سنگلدان میں سڑک حادثہ، ایک بھائی کی موت، دو زخمی
جموں: جموں وکشمیر کے ضلع رام بن کے سنگلدان علاقے میں جمعرات کی صبح ایک دلخراش سڑک حادثے میں ایک نوجوان کی موت جبکہ اس کے دو بھائی زخمی ہوگئے۔ذرائع نے بتایا کہ سنگلدان کے گول علاقے میں ایک الیکٹرک آٹو ڈرائیور کے قابو سے باہر ہوکر گہری کھائی میں جا گرا جس کے نتیجے میں ایک بھائی کی بر سر موقع ہی موت واقع ہوئی جبکہ دو بھائی شدید زخمی ہوگئے۔
انہوں نے کہا کہ زخمیوں کو علاج و معالجے کے لئے پرائمری ہیلتھ سینٹر سنگلدان منتقل کیا گیا۔
متوفی کی شناخت 22 سالہ تنویر احمد ولد عبدالطیف ساکن ساک بالا گول کے طور پر ہوئی ہے جو آٹو چلا رہا تھا۔
زخمی بھائیوں کی شناخت طاہر احمد اور سہیل احمد کے طور پر کی گئی ہے۔
دریں اثنا پولیس نے اس سلسلے میں ایک کیس درج کرکے تحقیقات شروع کی ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.