سری نگر جموں قومی شاہراہ ٹریفک کی آمدورفت کے لئے بند

سری نگر جموں قومی شاہراہ ٹریفک کی آمدورفت کے لئے بند

سری نگر 23فروری:جموں وکشمیر میں جواہر ٹنل کے آر پارتازہ بھاری برف باری اور موسلا دھار بارشوں کے باعث بدھ کے روز وادی کو بیرون دنیا کے ساتھ جوڑنے والی سری نگر۔ جموں قومی شاہراہ ایک بار پھر ٹریفک کی آمد ورفت کے لئے بند رہی۔

ایک ٹریفک پولیس عہدیدار نے یو این آئی کو بتایا کہ جواہر ٹنل کے آر پار بھاری برف باری اور موسلا دھار بارشوں کے باعث سری نگر۔جموں قومی شاہراہ پر پنتھال اور دوسرے مقامات پر پسیاں گر آنے کی وجہ سے ٹریفک کو مختلف مقامات پر روک دیا گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ تمام گاڑیاں جو جموں سے سری نگر روانہ ہوئی تھیں، کو آج صبح مختلف مقامات پر روکا گیا۔
انہوں نے کہا کہ بارڑر روڈرس آرگنائزیشن کی طرف سے برف ہٹانے کے آپریشن میں بارشیں جاری رہنے کی وجہ سے رکاوٹیں پیدا ہورہی ہیں۔
مذکورہ عہدیدار نے کہا کہ شاہراہ کو مختلف مقامات پر تعینات ٹریفک پولیس اور بی آر او کی طرف سے اجازت ملنے کی بعد ہی دوبارہ کھولا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ ٹریفک بند رہنے کی وجہ سے سینکڑوں گاڑیاں جن میں مال بردار گاڑیاں، تیل ٹینکر بھی شامل ہیں، رام بن ،رامسو،چندر کوٹ اور دیگر مقامات پر درماندہ ہیں۔
دریں اثنا محکمہ موسمیات کی پیش گوئی کے مطابق جمعرات سے موسم میں بہتری آنے کی توقع ہے۔

یو این آئی

Leave a Reply

Your email address will not be published.