گاندر بل خود سوزی واقعہ: صوبائی کمشنر کشمیر کی طرف سے تحقیقات کرانے کا حکم جاری

گاندر بل خود سوزی واقعہ: صوبائی کمشنر کشمیر کی طرف سے تحقیقات کرانے کا حکم جاری

سری نگر 23فروری : حکومت نے وسطی کشمیر کے ضلع گاندربل میں منگل کے روز ایک انہدامی کارروائی کے دوران ایک نوجوان کی خود سوزی کرنے کی کوشش کے واقعے میں تحقیقات کرانے کے احکامات جاری کئے ہیں۔

صوبائی کمشنر کشمیر پی کے پولے کی طرف سے بدھ کو جاری ایک حکمنامے کے مطابق ایڈیشنل ضلع مجسٹریٹ گاندربل خورشید احمد شاہ کو اس واقعے کی تحقیقات کرنے کے لئے انکوائری افسر کے طور پرمقرر کیا گیا ہے۔

موصوف انکوائری افسر سے کہا گیا ہے کہ ہ اس واقعے کے تمام پہلوؤں کی جانچ کرکے اپنی رپورٹ و سفارشات دس دنوں کے اندر اندر پیش کریں۔

حکمنامے میں کہا گیا: ’گاندربل میں 22 فروری کو مبینہ خود سوزی کے واقعے کے متعلق میڈیا رپورٹس کا نوٹس لیتے ہوئے ایڈیشنل ضلع مجسٹریٹ گاندربل خورشید احمد شاہ کو اس واقعے کے انکوائری افسر کے طور پر مقرر کیا گیا ہے‘۔

حکمنامے میں مزید کہا گیا کہ موصوف انکوائیری افسر اس واقعے کے تمام پہلوؤں کی جانچ کرکے اپنی رپورٹ اور سفارشات دس دنوں کے اندر اندر پیش کریں گے۔

قابل ذکر ہے کہ گاندر بل کے گندر ہامہ علاقے میں گذشتہ روز ایک نوجوان نے تجاوزات کی انہدامی کارروائی کے دوران خود سوزی کرنے کی کوشش کی۔

یو این آئی

Leave a Reply

Your email address will not be published.