بھاری برف باری کے بیچ وارون کشتواڑ کی اور پیدل سفر کرنے والے چھ افراد لاپتہ ہو گئے

بھاری برف باری کے بیچ وارون کشتواڑ کی اور پیدل سفر کرنے والے چھ افراد لاپتہ ہو گئے

سری نگر 23فروری : وادی کشمیر میں بھاری برف باری کے بیچ منگل کی شام کو مارگن ٹاپ اننت ناگ سے ہوتے ہوئے وارون کشتواڑ کی اور سفر کرنے والے چھ افراد لاپتہ ہو گئے ہیں اور اُن کے بارے میں پچھلے چوبیس گھنٹوں کے دوران کوئی سراغ نہیں مل پایا ہے۔معلوم ہوا ہے کہ مذکورہ افراد نے 24 گھنٹے قبل گھر والوں کے ساتھ فون پر بات چیت کی تھی لیکن تب سے اُن کا موبائیل فون سوچ آف آرہا ہے۔

سرکاری ذرائع نے بتایا کہ بھاری برف باری کے بیچ چھ افراد نے وارن کشتواڑ جانے کی خاطرمنگل کی شام کو مارگن ٹاپ اننت ناگ سے پیدل سفر شروع کیا ۔انہوں نے کہاکہ مذکورہ افراد نے مارگن ٹاپ پر ہی اپنے گھر والوں کے ساتھ فون پر رابط قائم کیا لیکن تب سے اُن کا کوئی اتہ پتہ نہیں چل سکا ہے۔

سرکاری ذرائع کے مطابق ڈپٹی کمشنر کشتواڑ، فوج اور پولیس کو اس بارے میں آگاہی فراہم کی گئی ہے۔اُن کے مطابق مذکورہ چھ افراد وارون کشتواڑ کے ساکن ہیں اور گزشتہ شام انہوں نے اننت ناگ کے مارگن ٹاپ سے کشتواڑ کی اور پیدل سفر شروع کیا تھا۔

ذرائع نے بتایا کہ 19آر آر نے اگر چہ ریسکو آپریشن شروع کیا تاہم مذکورہ چھ افراد کے بارے میں ابھی تک کوئی سراغ نہیں ملا ہے ۔

یو این آئی

Leave a Reply

Your email address will not be published.