شہروقصبہ جات میںپیٹرول پمپوں کے باہر گاڑیوں کی قطاریں نیوزڈیسک سری نگر: ایندھن کی قلت سے متعلق افواہوںکابازار گرم ہونے کے بیچ جمعرات کی صبح سری نگرشہر سمیت وادی کے دوسرے علاقوںمیں متعددپیٹرول پمپ بندرہنے کے بعدصورتحال مزیدخراب ہوگئی ۔ سڑکوں پر نجی گاڑیوںکی آمدورفت میں کمی کے چلتے آٹو رکھشا والوں کویہ کہتے سناگیاکہ […]
لیفٹیننٹ گو رنر کے مشیروں سے لیکر مختلف محکموں کے سربراہان تبدیل کرنے کا اصولی فیصلہ،نئے چہرے ہوں گے شامل نیوز ڈیسک سرینگر 16جون/ مرکزی حکومت نے ایک غیر معمولی فیصلے کے تحت مرکز کے زیر انتظام جموں وکشمیر کی انتظامیہ میں بھاری پھیر بدل کرنے کا اصولی فیصلہ لیا ہے ۔اس فیصلے کے تحت […]
نیوزڈیسک سرینگر : کرسو راجباغ سرینگر میں برلب سڑک کوڈا دان مقامی دکانداروں کے لئے درد ِ سر بنا ہوا ہے ۔دکانداروں کے ایک وفد نے بتایا کہ کرسو راجباغ نزدیک ’ہونڈا گلی ‘ میں میونسپل حکام نے برلب سڑک ایک کوڈا دان نصب کررکھا ہے ،جسکی وجہ سے اُنہیں طرح طرح کی مشکلات کا […]
کار پارکنگ کے لئے مناسب جگہ دستیاب نہیں ، وقف بورڈ انتظامیہ سے مداخلت کی اپیل سرینگرکوہِ ماراں کے دامن میں واقع حضرت سلطان العارفین محبوب العالم شیخ حمزہ مخدومؒ کے آستان ِ عالیہ پر روزانہ کی بنیاد پرحاضری دینے والے زائرین کو طرح طرح کی مشکلات کا سامنا ہے ۔کئی زائرین نے ایشین میل […]
سری نگر/ مختلف سرکاری محکموں میں کام کرنے والے عارضی ملازموں کی ایک بڑی تعداد نے جمعرات کے روز یہاں پریس کالونی میں جمع ہوکر اپنے مطالبات خاص طور پر نوکریوں کی مستقلی کے لئے زبردست احتجاج درج کیا۔ احتجاجی جم کر نعرہ بازی کر رہے تھے اور ان کا احتجاج صرف پریس کالونی تک […]
شوکت ساحل سرینگر: نت نئے کھانوں کے شوقین افراد اور وادی کی سیر پر آئے سیاحوں کیلئے سات روزہ ٹیولپ فوڈ فیسٹیول ایک خواب تھا جو پورا ہوا۔۔ اگر آپ کوئی ایسی جگہ ڈھونڈ رہے ہیں جہاں آپ کو میٹھا، چٹ پٹا اور ذائقے دار کھانا مل سکے تو یہ میلہ آپ کیلئے ہی […]
سرینگر/ سرینگرمیونسپل کارپوریشن کی کوڑا کرکٹ اٹھانے والی 123ہوپر گاڑیوں میں سے 35بے کار ہے ۔ جس کے نتیجے میں گھروں سے کوڑا کرکٹ اٹھانے میں دشواریوں کا سامنا ہے ۔ لوگوں نے کوڑا کرکٹ اٹھانے کیلئے اب فیس دینے سے انکار کیا ہے ۔ ان باتوں کا اظہار سرینگرمیونسپل کارپوریشن کے وارڈ نمبر68کے کونسلر […]
سری نگر/ گرمائی دارلحکومت سری نگر کے بٹہ مالو علاقے میں دوران شب آگ کی ایک بھیانک واردات نے دو درجن کنبوں کو چند گھنٹوں میں ہی بے گھر کر دیا۔آگ کی اس واردات میں کم سے کم آٹھ رہائشی مکان راکھ کے ڈھیر میں تبدیل ہوگئے جبکہ آگ کو قابو کرنے کی کوششوں کے […]
کے این او سرینگر : سیول لائنز سرینگر کے بالائی علاقہ لال نگرچھانہ پورہ میں آکسیجن سیلنڈر دھماکے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق ہوا ۔یہاں قائم آکسیجن سیلنڈروں کی دکان میں موجود ایک آکسیجن سیلنڈر زوردار دھماکے کے ساتھ پھٹ گیا ،جس کے نتیجے میں قیصر احمد نقشبندی ساکنہ بڈ شاہ نگر نامی شہری […]
نیوز ڈیسک سری نگر: گرمائی دارالحکومت سرینگر کے شہر خاص میں ایک گرینیڈ دھماکے میں متعدد دکانوں کو نقصان پہنچا ،تاہم واقعہ میں کسی انسانی نقصان نہیں ہوا ۔ معلوم ہوا ہے کہ شہر خاص کے خواجہ بازار علاقے میں جمعہ کی دوپہر کو ہوئے ایک گرینیڈ حملے میں تین دوکانوں کو نقصان پہنچا ہے۔ […]