منگل, مئی ۱۳, ۲۰۲۵
25.9 C
Srinagar

کولگام پولیس نے دردزہ میں مبتلا دو خواتین اور ایک معمر بیمار کو ہسپتال پہنچایا

سری نگر 23فروری:کولگام پولیس نے بھاری برف باری کے بیچ درد زہ میں مبتلا دو خواتین ور ایک معمر بیمار خاتون کو ہسپتال پہنچایا جس کی عوامی حلقوں نے سراہنا کی ہے۔

پولیس کے ایک ترجمان نے بتایا کہ کولگام پولیس کو بدھ کے روز اطلاع موصول ہوئی کہ سنگڈان اور لیو ڈورا قاضی گنڈ میں درد زہ میں مبتلا دو خواتین اور ایک معمر خاتون کو ہسپتال منتقل کرنے کی اشد ضرورت ہے۔
انہوں نے بتایا کہ قاضی گنڈ پولیس نے دو ٹیمیں تشکیل دی اور بھاری برف باری کے باوجود وہ جائے موقع پر پہنچے اور تین خواتین کو سخت ترین مشکلات کے باوجود بھی ایمرجنسی ہسپتال قاضی گنڈ پہنچایا۔

مقامی لوگوں نے بتایا کہ علاقے میں دو سے ڈھائی فٹ تک برف موجود ہے تاہم پولیس ٹیم نے اپنی جانوں کو خطرے میں ڈال کر پُر خطر راستوں کو طے کرنے کے بعد دو حاملہ خواتین اور ایک معمربیمار خاتون کو ہسپتال پہنچایا جس وجہ سے اُن کی جان بچ پائی ۔مقامی لوگوں نے قاضی گنڈ پولیس کی اس کارروائی کو خوب سراہا ہے۔

یو این آئی

Popular Categories

spot_imgspot_img