بارہمولہ میں پاکستان میں مقیم 7 جنگجو ہینڈلرز کی جائیداد ضبط:پولیس

بارہمولہ میں پاکستان میں مقیم 7 جنگجو ہینڈلرز کی جائیداد ضبط:پولیس
سری نگر: جموں وکشمیر پولیس نے شمالی کشمیر کے ضلع بارہمولہ میں پاکستان میں مقیم 7 جنگجو ہینڈلروں کی لاکھوں روپیے مالیت کی غیر منقولہ جائیدادوں کو ضبط کیا ہے۔ایک پولیس ترجمان نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ ایڈیشنل سیشنز عدالت بارہمولہ کی طرف سے اجازت حاصل کرنے کے بعد پولیس نے بارہمولہ میں پاکستان میں مقیم 7 دہشت گرد ہینڈلروں کی 13 کنال اراضی کی جائیدادوں کو ضبط کیا ہے۔
بیان میں مذکورہ دہشت گرد ہینڈلروں کی شناخت شبیر احمد صوفی ولد گل صوفی ساکن شیخ پورہ، غلام نبی الائی ولد محمد سلطان ساکن واری پورہ پائین، غلام نبی شیخ ولد غلام محی ا لدین ساکن وار پورہ بالا، شریف الدین چوپان ولد ستار چوپان ساکن ریشی پورہ اٹھورہ، گلہ شیخ ولد غلام محمد ساکن ریشی پورہ اٹھورہ، محمد رفیق خان ولد عبد الاحد ساکن سلوسہ اور عبدالحمید پرے ولد محمد اکبر ساکن فرستھار تلہ گام کے طور پر ہوئی ہے۔
انہوں نے کہا کہ یہ کارروائی سی آر پی سی کے دفعہ 88 کے تحت انجام دی گئی اور اس سلسلے میں یو اے پی اے ایکٹ کے تحت پولیس اسٹیشن کریری میں ایک ایف آئی آر زیر نمبر 4/2008 درج ہے۔
بیان میں کہا گیا کہ پولیس کی جانب سے کی گئی تحقیقات کے دوران جائیداد کی شناخت دہشت گرد ہینڈلروں کی جائیداد کے طور پر ہوئی ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.