شری امرناتھ یاترا: ہم کسی بھی چلینج کا مقابلہ کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں: منوج سنہا

شری امرناتھ یاترا: ہم کسی بھی چلینج کا مقابلہ کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں: منوج سنہا

جموں، 6 جون : جموں وکشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے شری امرناتھ جی یاترا کے لئے سیکورٹی کے تمام تر انتظامات کی یقین دہانی کرتے ہوئے کہا کہ ہم کسی بھی چلینج کا مقابلہ کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ جموں میں مزید چار سے پانچ یاتری نواس بنائے جائیں […]

بدھل راجوری میں چٹانیں کھسکنے کی وجہ سے مکانوں کو نقصان، دو افراد زخمی

بدھل راجوری میں چٹانیں کھسکنے کی وجہ سے مکانوں کو نقصان، دو افراد زخمی

جموں، 3 جون:جموں وکشمیر کے بدھل راجوری میں درمیانی شب چٹانیں کھسکنے کی وجہ سے دو رہائشی مکانوں کو نقصان پہنچا جبکہ اس دوران د و افراد بھی زخمی ہوئے جنہیں علا ج ومعالجہ کی خاطر نزدیکی ہسپتال منتقل کیا گیا۔ اطلاعات کے مطابق بدھل راجوری کے وارڈ نمبر تین اور چار میں درمیانی شب […]

راجوری میں غیر مقامی منشیات فروشوں کے قبضے سے22 کلو ہیروئن ضبط :پولیس

راجوری میں غیر مقامی منشیات فروشوں کے قبضے سے22 کلو ہیروئن ضبط :پولیس

جموں، یکم جون: جموں وکشمیر کے راجوری ضلع میں پولیس نے بین ریاستی منشیات کے نیٹ ورک کا پردہ فاش کرتے ہوئے دو افراد کو دھر دبوچ کر ان کے قبضے سے 22کلو ہیروئن جیسی ممنوع نشیلی اشیاءبرآمد کرکے ضبط کی۔ایس ایس پی راجوری نے ایک پریس کانفرنس کے دوران بتایا کہ مصدقہ اطلاع موصول […]

جموں میں جواں سال نوجوان کی مبینہ خود کشی

جموں میں جواں سال نوجوان کی مبینہ خود کشی

جموں، یکم جون:جموں وکشمیر کی سرمائی راجدھانی جموں کے سروال علاقے میں جواں سال نوجوان نے نامعلوم وجوہات کی بنا پر اپنی زندگی کا خاتمہ کیا۔اطلاعات کے مطابق جموں کے سروال علاقے میں 22 سالہ نوجوان جس کی شناخت روہت شرما کے بطور ہوئی ہے نے اپنی زندگی کا چراغ کیا۔ ذرائع نے بتایا کہ […]

جموں کے سانبہ سیکٹر میں بین الاقوامی سرحد پر پاکستانی در انداز ہلاک: بی ایس ایف ترجمان

جموں کے سانبہ سیکٹر میں بین الاقوامی سرحد پر پاکستانی در انداز ہلاک: بی ایس ایف ترجمان

جموں، یکم جون: بارڈر سیکورٹی فورس (بی ایس ایف) اہلکاروں نے جموں وکشمیر کے سانبہ سیکٹر میں بین الاقوامی سرحد پر جمعرات کی صبح ایک پاکستانی در انداز کو ہلاک کردیا۔ بی ایس ایف کے ایک ترجمان نے بتایا کہ سانبہ سیکٹر میں بین الاقوامی سرحد پر تعینات بی ایس ایف اہلکاروں نے جمعرات کی […]

کشتواڑ میں پانچ اساتذہ معطل

کشتواڑ میں پانچ اساتذہ معطل

جموں،31 مئی : جموں وکشمیر کے کشتواڑ میں ڈیوٹی سے غیر حاضر رہنے کی پادائش میں پانچ اساتذہ کو معطل کرکے ان کے خلاف محکمانہ تحقیقات کے احکامات صادر کئے گئے ۔ ضلع ترقیاتی کمشنر کشتواڑ کی جانب سے جاری کئے گئے حکم نامہ کے مطابق گورنمٹ مڈل اسکول کھلسن بھاٹہ میں مسلسل دوسرے روز […]

پونچھ میں ایل او سی پر اسلحہ و منشیات اسمگل کرنے کی کوشش ناکام، 3 گرفتار

پونچھ میں ایل او سی پر اسلحہ و منشیات اسمگل کرنے کی کوشش ناکام، 3 گرفتار

جموں، 31 مئی: فوج نے جموں و کشمیر کے ضلع پونچھ کے گل پور سیکٹر میں لائن آف کنٹرول پر بدھ کی علی الصبح گولیوں کے تبادلے کے بعد 3 افراد کو گرفتار کرکے اسلحہ و منشیات اسمگل کرنے کی ایک کوشش کو ناکام بنا دیا ہے۔ سرکاری ذرائع کے مطابق طرفین کے درمیان گولیوں […]

ڈوڈہ : ٹرک دریا میں جاگرا دو افراد غرقہ آب

ڈوڈہ : ٹرک دریا میں جاگرا دو افراد غرقہ آب

جموں،30مئی : جموں وکشمیر کے ڈوڈہ ضلع کے ٹھاٹھری کلہو تران شاہراہ پر ایک ٹرک ڈرائیور کے قابو سے باہر ہو کر گہری کھائی میں جاگرا جس کے نتیجے میں ٹرک میں سوار دو افراد غرقہ آب ہوئے جن کی بڑے پیمانے پر تلاش شروع کی گئی ۔ اطلاعات کے مطابق ڈوڈہ میں منگل کی […]

راجوری میں گھر پر چھاپہ، 31 موبائل، نقدی رقم، نشہ آور مواد بر آمد: پولیس

راجوری میں گھر پر چھاپہ، 31 موبائل، نقدی رقم، نشہ آور مواد بر آمد: پولیس

جموں، 30 مئی: جموں و کشمیر کے ضلع راجوری میں ایک رہائشی مکان پر چھاپے کے دوران پولیس نے 31 موبائل فون، 1.16 لاکھ نقدی رقم، 2 وزن کرنے والی الیکٹرانک مشینیں، 11 گرام ہیرائین جیسا مواد اور کچھ مشتبہ مواد بر آمد کیا ہے۔ ایک پولیس ترجمان نے اپنے ایک بیان میں تفصیلات فراہم […]

جموں میں دلدوز سڑک حادثہ، کم سے کم 10 افراد از جان، 55 زخمی

جموں میں دلدوز سڑک حادثہ، کم سے کم 10 افراد از جان، 55 زخمی

جموں، 30 مئی : جموں ضلع کے جھجر کوٹلی علاقے میں منگل کی صبح ایک دلدوز سڑک حادثے میں 10 افراد کی موت جبکہ 55دیگر زخمی ہوگئے۔ سرکاری ذرائع نے بتایا کہ جموں کے جھجر کوٹلی علاقے میں امرتسر سے کٹرہ جارہی ایک گاڑی گہری کھائی میں جا گری جس کے نتیجے میں کم سے […]