منگل, دسمبر ۱۶, ۲۰۲۵
8.2 C
Srinagar

ویری ناگ اننت ناگ میں فوجی گاڑی کو حادثہ، ایک اہلکار ہلاک، متعدد زخمی۔

شاہ ہلال

اننت ناگ: جنوبی کشمیر کے ضلع اننت ناگ کے بٹہ گنڈ ویری ناگ میں ہفتہ کو فوجی گاڑی کو حادثہ پیش آیا جس کے نتیجے میں متعدد اہلکار زخمی ہوئے۔

عینی شاہدین کے مطابق ایک فوجی گشتی پارٹی میں شامل گاڑی اچانک سڑک پر پلٹ گئی جسکے نتیجے میں متعدد فوجی اہلکار زخمی ہوئے۔

زخمی فوجی اہلکاروں کو فوری طور پر ماڈل اسپتال ویری ناگ پہنچایا گیا جہاں پر گرپریت سنگھ نامی فوجی اہلکار زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا جبکہ دیگر زخمیوں کو ابتدائی مرہم پٹی کے بعد جی ایم سی اننت ناگ منتقل کیا گیا۔ پولیس نے اس سلسلے میں کیس درج کر کے تحقیقات شروع کردی۔

Popular Categories

spot_imgspot_img