کشتواڑ میں پانچ اساتذہ معطل

کشتواڑ میں پانچ اساتذہ معطل

جموں،31 مئی : جموں وکشمیر کے کشتواڑ میں ڈیوٹی سے غیر حاضر رہنے کی پادائش میں پانچ اساتذہ کو معطل کرکے ان کے خلاف محکمانہ تحقیقات کے احکامات صادر کئے گئے ۔
ضلع ترقیاتی کمشنر کشتواڑ کی جانب سے جاری کئے گئے حکم نامہ کے مطابق گورنمٹ مڈل اسکول کھلسن بھاٹہ میں مسلسل دوسرے روز بھی غیر حاضر رہنے کی پادائش میں پانچ اساتذہ کو معطل کیا گیا۔
تحصیلدار کی جانب سے پیش کی گئی رپورٹ کے مطابق اسکول کا جائزہ لینے کے دوران کوئی بھی استاد حاضر نہیں تھا۔
معلوم ہوا ہے کہ تحصیلدار کی جانب سے رپورٹ فراہم کرنے کے بعد ضلع ترقیاتی کمشنر کشتواڑ نے پانچ اساتذہ کو معطل کرنے کا حکم نامہ جاری کیا ۔
ڈپٹی کمشنر نے محکمانہ انکوائری کی خاطر ایک تحقیقاتی کمیٹی تشکیل دی جنہیں پندرہ روز کے اندر اندر رپورٹ پیش کرنے کے احکامات صادر کئے گئے۔

یو این آئی

Leave a Reply

Your email address will not be published.