پونچھ میں فوجی کانوائی پر ملی ٹینٹوں کا حملہ

پونچھ میں فوجی کانوائی پر ملی ٹینٹوں کا حملہ

جموں:جموں وکشمیر کے پونچھ ضلع کے گرسائی علاقے میں ملی ٹینٹوں نے فوجی قافلے پر فائرنگ کی جس کے بعد سلامتی عملے نے ایک وسیع علاقے کو محاصرے میں لے کر حملہ آوروں کے خلاف بڑے پیمانے پر آپریشن شروع کیا ۔

اطلاعات کے مطابق ہفتے کی سہ پہر سرنکوٹ پونچھ کے گرسائی علاقے میں مشتبہ ملی ٹینٹوں نے فوجی قافلے پر اندھا دھند فائرنگ کی ، فورسز اہلکاروں نے بھی پوزیشن سنبھال کر جوابی کارروائی کا آغاز کیا جس دوران شدید گولیوں کا تبادلہ شروع ہوا۔

ذرائع نے بتایا کہ اضافی دستوں کو جائے وقوع کی اور روانہ کیا گیا ہے ، فائرنگ کے اس واقعے میں کسی کے زخمی یا ہلاک ہونے کے بارے میں ابھی تک کوئی اطلاع موصول نہیں ہوئی ہے۔

معلوم ہوا ہے کہ فوج نے آس پاس علاقوں میں پہرے بٹھا دئے ہیں اور کسی کو بھی علاقے کی اور جانے کی اجازت نہیں دی جارہی ہیں۔

آخری اطلاعات موصول ہونے تک علاقے میں فوجی آپریشن جاری تھا۔اس سلسلے میں مزید تفصیلات کا انتظارہے۔

یو این آئی

Leave a Reply

Your email address will not be published.