جمعہ, مئی ۹, ۲۰۲۵
17.5 C
Srinagar

جموں کے سانبہ سیکٹر میں بین الاقوامی سرحد پر پاکستانی در انداز ہلاک: بی ایس ایف ترجمان

جموں، یکم جون: بارڈر سیکورٹی فورس (بی ایس ایف) اہلکاروں نے جموں وکشمیر کے سانبہ سیکٹر میں بین الاقوامی سرحد پر جمعرات کی صبح ایک پاکستانی در انداز کو ہلاک کردیا۔

بی ایس ایف کے ایک ترجمان نے بتایا کہ سانبہ سیکٹر میں بین الاقوامی سرحد پر تعینات بی ایس ایف اہلکاروں نے جمعرات کی صبح ایک شخص کی مشکوک نقل و حمل دیکھی جس نے سرحد پار کیا۔

انہوں نے کہا کہ فوجی اہلکاروں کی طرف سے چلینج کئے جانے کے باوجود بھی وہ آگے بڑھتا گیا جس کے بعد اس کو فائر کرکے ہلاک کر دیا گیا۔

ترجمان نے کہا کہ اس کی تحویل سے کوئی ہتھیار یا کوئی نشہ آور مواد بر آمد نہیں ہوا ہے۔

انہوں نے کہا کہ اس سلسلے میں تحقیقات کی جا رہی ہیں۔

یو این آئی

Popular Categories

spot_imgspot_img