راجوری میں غیر مقامی منشیات فروشوں کے قبضے سے22 کلو ہیروئن ضبط :پولیس

راجوری میں غیر مقامی منشیات فروشوں کے قبضے سے22 کلو ہیروئن ضبط :پولیس

جموں، یکم جون: جموں وکشمیر کے راجوری ضلع میں پولیس نے بین ریاستی منشیات کے نیٹ ورک کا پردہ فاش کرتے ہوئے دو افراد کو دھر دبوچ کر ان کے قبضے سے 22کلو ہیروئن جیسی ممنوع نشیلی اشیاءبرآمد کرکے ضبط کی۔ایس ایس پی راجوری نے ایک پریس کانفرنس کے دوران بتایا کہ مصدقہ اطلاع موصول ہونے کے بعد راجوری پولیس نے سندر بنی کے نزدیک جموں راجوری شاہراہ پر ناکہ لگایا جس دوران ایک گاڑی کو روک کر اس کی تلاشی لی گئی۔

انہوں نے بتایا کہ تلاشی کے دوران گاڑی سے 22 کلو ہیروئن برآمد ہوئی ہے۔ایس ایس پی نے بتایا کہ گاڑی میں سوار گرداس پور پنجاب سے تعلق رکھنے والے دو افراد کو حراست میں لے کر ان سے پوچھ تاچھ شروع کی گئی ہے۔گرفتار شدگا ن کی شناخت اونکار سنگھ ولد کرم سنگھ اور شمشمیر سنگھ ولد نرمل سنگھ ساکنان پنجاب کے بطور ہوئی ہے۔

انہوں نے بتایا کہ منشیات کا کاروبار کرنے والے گرفتار شدگان ہیروئن کو راجوری سے پنجاب کی طرف لے جارہے تھے کہ عین موقع پر انہیں دھر دبوچ کر سلاخوں کے پیچھے دھکیل دیا گیا۔مذکورہ نیٹ ورک کا نارکو ٹیرر سے تعلق ہونے کے بارے میں پوچھے گئے سوال کے جواب میں ایس ایس پی نے بتایا کہ اس حوالے سے بھی گرفتار شدگان سے پوچھ تاچھ ہو رہی ہیں۔انہوں نے مزید بتایا کہ راجوری میں منشیات کا کاروبار کرنے والوں کے خلاف پولیس نے بڑے پیمانے پر آپریشن شروع کیا ہے۔ایس ایس پی کا کہنا تھا کہ ضبط شدہ منشیات کی کھیپ سرحد کے اس پار سے راجوری لانے کو بھی خار ج از امکان قرار نہیں دیاجا سکتا۔انہوں نے کہاکہ پوچھ تاچھ ہو رہی ہیں اور آنے والے دنوں کے دوران مزید انکشافات متوقع ہے۔یو این آئی

Leave a Reply

Your email address will not be published.