ڈوڈہ : ٹرک دریا میں جاگرا دو افراد غرقہ آب

ڈوڈہ : ٹرک دریا میں جاگرا دو افراد غرقہ آب

جموں،30مئی : جموں وکشمیر کے ڈوڈہ ضلع کے ٹھاٹھری کلہو تران شاہراہ پر ایک ٹرک ڈرائیور کے قابو سے باہر ہو کر گہری کھائی میں جاگرا جس کے نتیجے میں ٹرک میں سوار دو افراد غرقہ آب ہوئے جن کی بڑے پیمانے پر تلاش شروع کی گئی ۔
اطلاعات کے مطابق ڈوڈہ میں منگل کی صبح چھ بجے کے قریب ایک مال بردار ٹرک زیر نمبر JK21F-0207دریا میں جاگرا جس وجہ سے دو افراد کو پانی کے تیز بہاو نے بہا کر لیا۔
حادثے کی ا طلاع ملتے ہی پولیس اور مقامی لوگ جائے موقع پر پہنچے اور ریسکیو آپریشن شروع کیا ۔
غرقہ آ ب ہوئے افراد کی شناخت لال حسین ولد امانت علی اور ریاض احمد ساکن سانبہ کے بطور ہوئی ہے۔
بتادیں کہ پچھلے چوبیس گھنٹوں کے دوران صوبہ جموں میں تین الگ الگ حادثات میں 16افراد از جان جبکہ 60کے قریب زخمی ہوئے ہیں۔

یو این آئی

Leave a Reply

Your email address will not be published.