سربل سونہ مرگ میں برفانی تودا گر آیا

سربل سونہ مرگ میں برفانی تودا گر آیا

سری نگر:سیاحتی مقام سونہ مرگ کے سربل علاقے میں پیر کے روز ایک بھاری برکم برفانی تودا گر آیا تاہم اس دوران جانی یا مالی نقصان کے بارے میں کوئی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔
اطلاعات کے مطابق برف وباراں کے بیچ سیاحتی مقام سونہ مرگ کے سربل علاقے میں پیر کے روز اس وقت سنسنی اور خوف ودہشت کا ماحول پھیل گیا جب یہاں برفانی تودا گر آیا۔
حکام نے بتایا کہ برفانی تودا گر آنے کے دوران کسی قسم کا جانی یا مالی نقصان نہیں ہوا ہے۔
بتادیں کہ ڈزاسٹر مینجمنٹ نے بالائی علاقوں میں برفانی تودے گر آنے کی پہلے ہی پیشین گوئی کی ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.