بدھل راجوری میں چٹانیں کھسکنے کی وجہ سے مکانوں کو نقصان، دو افراد زخمی

بدھل راجوری میں چٹانیں کھسکنے کی وجہ سے مکانوں کو نقصان، دو افراد زخمی

جموں، 3 جون:جموں وکشمیر کے بدھل راجوری میں درمیانی شب چٹانیں کھسکنے کی وجہ سے دو رہائشی مکانوں کو نقصان پہنچا جبکہ اس دوران د و افراد بھی زخمی ہوئے جنہیں علا ج ومعالجہ کی خاطر نزدیکی ہسپتال منتقل کیا گیا۔
اطلاعات کے مطابق بدھل راجوری کے وارڈ نمبر تین اور چار میں درمیانی شب موسلا دھار بارشوں کے دوران چٹانیں کھسکنے کی وجہ سے دو رہائشی مکان تباہ ہو گئے ہیں۔
معلوم ہوا ہے کہ کرشن لال ولد انت رام، تلک راج ولد انت رام کے رہائشی مکانوں کو نقصان پہنچا۔
ذرائع نے بتایا کہ اس واقعے میں دو افراد بھی زخمی ہوئے جنہیں پرائمری ہیلتھ سینٹر بدھل منتقل کیا گیا۔
بتادیں کہ پچھلے کئی روز سے ٹنل کے آر پار موسلا دھار بارشوں کے نتیجے میں اراضی کھسکنے اور مٹی کے تودے گر آنے کے واقعات رونما ہو رہے ہیں جس وجہ سے پہاڑی علاقوں میں رہائش پذیر لوگوں میں فکر و تشویش کی لہر دوڑ گئی ہے۔

یو این آئی

Leave a Reply

Your email address will not be published.