احتیاط نہیں کی گئی تو کورونا کی تیسری لہر سری نگر سے شروع ہو سکتی ہے: ضلع مجسٹریٹ

احتیاط نہیں کی گئی تو کورونا کی تیسری لہر سری نگر سے شروع ہو سکتی ہے: ضلع مجسٹریٹ

سری نگر،15 ستمبر (یو این آئی) ضلع مجسٹریٹ سری نگر اعجاز اسد کا کہنا ہے کہ جموں و کشمیر کے کل کورونا کیسز میں سے قریب60 فیصد کیسز ضلع سری نگر میں درج ہو رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اگر احتیاط نہیں کی گئی تو کورونا کی تیسری لہر کی شروعات سری نگر سے […]

سری نگر میں ابھی بھی چار جنگجو سرگرم ہیں: آئی جی پی کشمیر

سری نگر میں ابھی بھی چار جنگجو سرگرم ہیں: آئی جی پی کشمیر

سری نگر،15 ستمبر (یو این آئی) کشمیر زون پولیس کے انسپکٹر جنرل وجے کمار کا کہنا ہے کہ سری نگر میں ابھی بھی چار جنگفجو سرگرم ہیں جنہیں بہت جلد گرفتار کیا جائے گا یا مارا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ ہم نے سال گذشتہ کے ماہ اگست میں کہا تھا کہ سری نگر […]

سری نگر کے صوہ علاقے میں آتشزدگی، تین دکان خاکستر

سری نگر کے صوہ علاقے میں آتشزدگی، تین دکان خاکستر

سری نگر،9 ستمبر (یو این آئی) سری نگر کے مضافاتی علاقہ صورہ میں جمعرات کی صبح آگ کی ایک واردات میں تین دکان خاکستر ہوگئے۔ادھر شمالی کشمیر کے قصبہ ہندوارہ میں بدھ کی شب ایک اسکولی عمارت خاکستر ہوگئی۔ سرکاری ذرائع نے بتایا کہ صورہ میں جمعرات کی صبح عبد الحمید تیلی کے شاپنگ کمپلیکس […]

سری نگر کے خانیار علاقے میں آتشزدگی، ایک مسجد، ایک رہائشی مکان اور کئی دکانوں کو نقصان

سری نگر کے خانیار علاقے میں آتشزدگی، ایک مسجد، ایک رہائشی مکان اور کئی دکانوں کو نقصان

سری نگر/ سری نگر کے خانیار علاقے میں منگل کی صبح آگ کی ایک واردات میں ایک مسجد اور اس کے متصل کئی دکانوں کو نقصان پہنچا ہے۔ عینی شاہدین نے بتایا کہ خانیار کے عقل میر علاقے میں منگل کی صبح ایک مسجد کی دوسری منزل میں آگ نمودار ہوئی ۔ انہوں نے بتایا […]

نامعلوم افراد نے جے کے اے پی لیڈر کی گاڑی سرینگر میں نذر آتش کی

نامعلوم افراد نے جے کے اے پی لیڈر کی گاڑی سرینگر میں نذر آتش کی

کے این او سرینگر/جموں وکشمیر اپنی پارٹی کے ضلع سیکریٹری سرینگر کی گاڑی نامعلوم افراد نے منگل اور بدھ کی درمیان رات کو سرینگر میں ہی نذرآتش کی ۔یہ واقعہ چنکرال محلہ حبہ کدل سرینگر میں پیش آیا ۔ موصوف اپنی پارٹی کے لیڈر نے اپنی سکارپیو گاڑی زیر نمبر DL12CA/1466چنکرال محلہ حبہ کدل سرینگر […]

وادی میں جنم اشٹمی کا تہوار مذہبی جوش وجذبے کیساتھ منایا گیا

وادی میں جنم اشٹمی کا تہوار مذہبی جوش وجذبے کیساتھ منایا گیا

الطاف وانی سرینگر//وادی کشمیر میں پیر کو ہندو برادری نے بھگوان کرشن کا جنم دن یعنی جنم اشٹمی مذہبی جوش و جذبے کے ساتھ منایا۔ اس موقعہ پرسول لائنز میں جھانکی نکالی گئی جو لالچوک سے گزرنے کے بعد ہنومان مندرمیں اختتام پذیر ہوئی۔ جنم اشٹمی کے سلسلے میں مندروں کو چراغاں کیا گیا تھا […]

سری نگر میں آگ کی واردات نے شادی کی خوشیوں کو خاکستر کر دیا

سری نگر میں آگ کی واردات نے شادی کی خوشیوں کو خاکستر کر دیا

سری نگر، 16 اگست (یو این آئی) سری نگر کے بسنت باغ علاقے میں آگ کی ایک ہولناک واردات نے شادی کی خوشیوں سے بھرے ایک گھر کو ماتم کدے میں تبدیل کر دیا ہے۔ آگ کی اس واردات نے گھر کی دو بیٹیوں، جن کی شادی صرف پندرہ روز بعد انجام پذیر ہونے والی […]

سری نگر میں سولہ برس بعد ماہ اگست میں سرد ترین رات درج

سری نگر میں سولہ برس بعد ماہ اگست میں سرد ترین رات درج

سری نگر،16اگست (یو این آئی) پہاڑی علاقوں میں تازہ ہلکی برف باری اور میدانی علاقوں میں موسلا دھار بارشوں کے بعد وادی کشمیر میں شبانہ درجہ حرارت میں نمایاں کمی واقع ہوئی ہے۔ محکمہ موسمیات کے ایک ترجمان کے مطابق سری نگر میں گذشتہ شب کا کم سے کم درجہ حرارت 12.5 سینٹی گریڈ ریکارڈ […]

ہری سنگھ ہائی اسٹریٹ سرینگر میں دستی بم دھماکا،متعدد شہری زخمی

ہری سنگھ ہائی اسٹریٹ سرینگر میں دستی بم دھماکا،متعدد شہری زخمی

سرینگر/تجارتی مرکز لالچوک کے مصروف ترین بازار ہری سنگھ ہائی اسٹریٹ میں نامعلوم اسلحہ برداروں کی جانب سے پھینکے گئے دستی بم کے نتیجے میں متعدد شہری زخمی ہوئے ۔ ابتدائی اطلاعات کے مطابق نامعلوم اسلحہ برداروں نے منگل کو بعد دوپہر سیکیورٹی فورسز کونشانہ بناتے ہوئے ایک دستی بم پھینکا ،جو زوردار دھماکے کیساتھ […]

سری نگر کے کمسن لڑکے کی لاش چار روز بعد دریائے جہلم سے بر آمد

سری نگر کے کمسن لڑکے کی لاش چار روز بعد دریائے جہلم سے بر آمد

سری نگر، 7 اگست (یو این آئی) سری نگر کے نور باغ علاقے میں دریائے جہلم میں چھلانگ لگانے والے 16 سالہ لڑکے کی لاش چار روز بعد ہفتے کی صبح بر آمد کی گئی۔ سرکاری ذرائع نے بتایا کہ سری نگر کے نور باغ علاقے میں سیمنٹ کدل سے دریائے جہلم میں چھلانگ لگانے […]