سری نگر کے کمسن لڑکے کی لاش چار روز بعد دریائے جہلم سے بر آمد

سری نگر کے کمسن لڑکے کی لاش چار روز بعد دریائے جہلم سے بر آمد

سری نگر، 7 اگست (یو این آئی) سری نگر کے نور باغ علاقے میں دریائے جہلم میں چھلانگ لگانے والے 16 سالہ لڑکے کی لاش چار روز بعد ہفتے کی صبح بر آمد کی گئی۔

سرکاری ذرائع نے بتایا کہ سری نگر کے نور باغ علاقے میں سیمنٹ کدل سے دریائے جہلم میں چھلانگ لگانے والے 16 سالہ لڑکے کی لاش چار روز بعد ہفتے کی صبح ملورہ پارمپورہ میں بر آمد کی گئی۔

متوفی لڑکے کی شناخت مومن نثار ولد نثار احمد ساکن چھتہ بل سری نگر کے بطور ہوئی ہے۔انہوں نے کہا کہ لاش کو قانونی و طبی لوازمات کی ادائیگی کے بعد لواحقین کے سپرد کیا جائے گا۔


یو این آئی

Leave a Reply

Your email address will not be published.