مرحلہ دوم ،جموں نشست :ووٹنگ کا عمل شروع ،امیدوار 22

مرحلہ دوم ،جموں نشست :ووٹنگ کا عمل شروع ،امیدوار 22

نیوزڈیسک

جموں: مرحلہ م دوم کے تحت آج جموں ۔ریاسی نشست پر صبح سات بجے ووٹنگ کا عمل شروع ہوا ۔صبح سے ہی رائے دہند گان کو پولنگ مراکز کی جانب جاتے ہوئے دیکھا گیا اور بعض پولنگ مراکز پر خواتین کی لمبی لمبی قطاریں دیکھنے کو ملیں ۔کئی رائے دہندگان نے کہا کہ وہ آج کے دن کو ایک تہوار کی طرح لے رہے ہیں جبکہ کئی گھریلوں خواتین رائے دہند گان نے کہا کہ صبح صبح ووٹ ڈال کر وہ پورا دن آرام سے گھریلوں ذمہ داریاں نبھا سکتی ہیں ۔

جموں پارلیمانی حلقہ کے زائد اَز 17.80 لاکھ رائے دہندگان 22 اُمیدواروں کی قسمت کا فیصلہ کریں گے۔جموں پارلیمانی نشست ریاسی، سانبہ، جموں اور راجوری سمیت چار اَضلاع کے 18 اَسمبلی حلقوں میں پھیلا ہوا ہے۔ریٹرننگ آفیسر 5 ۔جموں پارلیمانی حلقہ کے دفتر کی جانب سے فراہم کردہ اعداد و شمار کے مطابق جموں پارلیمانی حلقہ میں رجسٹرڈ ووٹروں کی تعداد 17,80,835 ہے جن میں 9,21,095 مرد، 8,59,712 خواتین اور 28 خواجہ سرا رائے دہندگان شامل ہیں۔ اِن میں سے 37,822 (37,025 مرد اور 797 خواتین) سروس ووٹر ہیں۔

الیکشن کمیشن آف اِنڈیا نے پورے حلقے میں 2,416 پولنگ سٹیشن قائم کئے ہیں۔تین اسمبلی حلقوں گلاب گڈھ (ایس ٹی)، ریاسی اور شری ماتا ویشنو دیوی کے ساتھ ریاسی ضلع میں 23,52,62 رائے دہندگان ہیں جن میںسے 12,33,23 مرد، 11,19,36 خواتین اور تین خواجہ سرا رائے دہندگان شامل ہیں۔ اِن میں 1,393 سروس ووٹرز (1,364 مرد، 29 خواتین) بھی شامل ہیں۔ الیکشن کمیشن نے ضلع بھر میں 425 پولنگ سٹیشن قائم کئے ہیں جن میں 97 ولنریبل اور 16 کریٹیکل ہیں۔
تین اسمبلی حلقوں رام گڈھ (ایس سی)، سانبہ اور وِجے پور پر مشتمل ضلع سانبہ میں 2,59,198 رائے دہندگان ہیں جن میں 1,32,861مرد، 1,26,336 خواتین اور ایک خواجہ سرا ووٹر شامل ہیں۔

اِن میں سے 10,269 (10,073 مرد، 196 خواتین) سروس ووٹر ہیں۔ الیکشن کمیشن نے ضلع میں 365 پولنگ سٹیشن قائم کئے ہیں جن میں سے 72 کریٹیکل ہیں۔جموں ضلع میں 11 اسمبلی حلقوں بشناہ (ایس سی)، سچیت گڈھ (ایس سی)، آر ایس پورہ۔جموں ساﺅتھ، باہو، جموں ایسٹ، نگروٹہ، جموں ویسٹ، جموں نارتھ، مڑھ(ایس سی)، اکھنور (ایس سی) اور چھمب میں 11,89,389 رائے دہندگان ہیں جن میں 6,13,988 مرد، 5,75,378 خواتین اور 23 خواجہ سرا رائے دہندگان شامل ہیں۔ ان میں 24,315 سروس ووٹرز (23,768 مرد، 547 خواتین) بھی شامل ہیں۔ الیکشن کمیشن نے ضلع بھر میں 1,488 پولنگ سٹیشن قائم کئے ہیں جن میں 38 ولنریبل اور 15 کریٹیکل ہیں۔

اِسی طرح ضلع راجوری میں کالاکوٹ سندربنی اسمبلی حلقہ میں 96,986 رائے دہندگان (50,923 مرد، 46,062 خواتین) اور ایک خواجہ سراووٹر ہے۔ ان میں سے 1,845 (1,820 مرد، 25 خواتین) سروس ووٹر ہیں۔ الیکشن کمیشن نے اسمبلی حلقہ میں 138 پولنگ سٹیشن قائم کئے ہیں جن میں 88 والنریبل اور 14 کریٹیکل ہیں۔آر ایس پورہ جموں ساﺅتھ اسمبلی حلقہ میں سب سے زیادہ 1,24,744 رائے دہندگان(64,687 مرد، 60,054 خواتین)، تین خواجہ سرا ووٹرز بشمول 1,592 سروس ووٹر رجسٹرڈ ہیں۔ الیکشن کمیشن نے اس اَسمبلی حلقہ میں 147 پولنگ سٹیشن قائم کئے ہیں۔اِسی طرح رِیاسی ضلع کے شری ماتا ویشنو دیوی اَسمبلی حلقہ میں سب سے کم 55,737 رائے دہندگان (29,340 مرد، 26,397 خواتین بشمول 271 سروس ووٹر) رجسٹرڈ ہیں اور اِنتخابی حکام نے پورے حلقے میں 91 پولنگ سٹیشن قائم کئے ہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.