سری نگر میں آگ کی واردات نے شادی کی خوشیوں کو خاکستر کر دیا

سری نگر میں آگ کی واردات نے شادی کی خوشیوں کو خاکستر کر دیا

سری نگر، 16 اگست (یو این آئی) سری نگر کے بسنت باغ علاقے میں آگ کی ایک ہولناک واردات نے شادی کی خوشیوں سے بھرے ایک گھر کو ماتم کدے میں تبدیل کر دیا ہے۔

آگ کی اس واردات نے گھر کی دو بیٹیوں، جن کی شادی صرف پندرہ روز بعد انجام پذیر ہونے والی تھی، کے تمام زیوارات، کپڑوں و دیگر سامان کو پل بھر میں ہی راکھ کے ڈھیر میں تبدیل کر دیا۔

گھر کے مالک مشتاق احمد شیخ نے نامہ نگاروں سے بات کرتے ہوئے کہا کہ میں جب صبح نیند سے جاگا تو میں نے آگ دیکھی جس نے قریب پندرہ لاکھ روپے کی مالیت کے ساز و سامان کو خاکستر کر دیا۔

انہوں نے کہا: ‘میری تین بیٹیاں ہیں، کوئی بیٹا نہیں ہے، ان میں سے دو بیٹیوں کی شادی یکم ستمبر کو طے تھی، میں نے زندگی بھر کمائی کر کے ان کی شادی کا سامان جمع کر کے رکھا تھا جو سارا راکھ کی ڈھیر میں تبدیل ہو گیا’۔


ان کا کہنا تھا: ‘ہمارے پاس پہنے ہوئے کپڑوں کے سوا کچھ بھی نہیں بچا ہے سڑک پر بیٹھنے کے لائق رہ گئے ہیں’۔
موصوف نے حکومت سے بھرپور معاوضے کی اپیل کی ہے۔مقامی لوگوں نے بھی حکومت سے متاثرین کے لئے بھر پور اور بروقت امداد فراہم کرنے کی اپیل کی ہے۔


یو این آئی-

Leave a Reply

Your email address will not be published.