سری نگر کے صوہ علاقے میں آتشزدگی، تین دکان خاکستر

سری نگر کے صوہ علاقے میں آتشزدگی، تین دکان خاکستر

سری نگر،9 ستمبر (یو این آئی) سری نگر کے مضافاتی علاقہ صورہ میں جمعرات کی صبح آگ کی ایک واردات میں تین دکان خاکستر ہوگئے۔ادھر شمالی کشمیر کے قصبہ ہندوارہ میں بدھ کی شب ایک اسکولی عمارت خاکستر ہوگئی۔
سرکاری ذرائع نے بتایا کہ صورہ میں جمعرات کی صبح عبد الحمید تیلی کے شاپنگ کمپلیکس میں آگ نمودار ہوئی جس کے شعلے چشم زدن میں پھیل گئے۔انہوں نے کہا کہ آگ کی اس واردات میں تین دکان مکمل طور پرخاکستر ہوگئے جن میں غلام محمد بٹ ولد عبد السلام بٹ کا بیکری دکان، منیر احمد خان ولد معراج الدین خان کا موبائل دکان اور شمیم احمد کا نائی کی دکان شامل ہے۔
مذکورہ ذرائع نے بتایا کہ اگرچہ آگ کو بجھانے کے لئے فائر ٹنڈرس جائے موقع پر پہنچے لیکن آگ نے تین دکانوں کو راکھ کے ڈھیر میں تبدیل کر دیا تھا۔انہوں نے کہا کہ آگ لگنے کی وجوہات معلوم کی جا رہی ہیں۔
دریں اثنا شمالی کشمیر کے قصبہ ہندوارہ میں بدھ کی شام گورنمنٹ مڈل اسکول گنڈ کمال کی عمارت آگ کی ایک واردات میں خاکستر ہوگئی۔سرکاری ذرائع نے کہا کہ آگ کو بجھانے کے لئے فائر ٹنڈرس جائے موقع پر پہنچے لیکن انہیں آگ پر قابو پانے میں کئی گھنٹے لگ گئے۔انہوں نے کہا کہ آگ کی اس واردات میں اسکول عمارت کو کافی نقصان پہنچا ہے۔ان کا مزید کہنا تھا کہ پولیس نے اس ضمن میں ایک کیس درج کرکے تحقیقات شروع کی ہیں۔
یو این آئی

Leave a Reply

Your email address will not be published.