وادی میں جنم اشٹمی کا تہوار مذہبی جوش وجذبے کیساتھ منایا گیا

وادی میں جنم اشٹمی کا تہوار مذہبی جوش وجذبے کیساتھ منایا گیا

الطاف وانی

سرینگر//وادی کشمیر میں پیر کو ہندو برادری نے بھگوان کرشن کا جنم دن یعنی جنم اشٹمی مذہبی جوش و جذبے کے ساتھ منایا۔ اس موقعہ پرسول لائنز میں جھانکی نکالی گئی جو لالچوک سے گزرنے کے بعد ہنومان مندرمیں اختتام پذیر ہوئی۔

جنم اشٹمی کے سلسلے میں مندروں کو چراغاں کیا گیا تھا جبکہ کشمیری پنڈت برادری کو دن بھر مندروں میں مذہبی رسومات کی ادائیگی جیسے خصوصی پوجاپاٹ اور بجھن میں مصروف دیکھا گیا۔

سب سے بڑی تقریب سرینگر کے ہنومان مندر اور رام مندر میں منعقد ہوئیں۔بربر شاہ سے ایک شاندار جھانکی نکالی گئی جوبربر شاہ سے شروع ہو ئی اور لاچوک سے گزرنے کے بعد ہنومان مندرمیں ہی اختتام پذیر ہوئی۔

اس شوبھا یاترا میں شامل شرکاءمذہبی ترانے اور بھجن کیرتن گا رہے تھے۔ اس کے علاوہ فورسز کے کیمپوں میں بھی فوجی اہلکاروں کی جانب سے خصوصی پوجا پاٹ کی محفلیں منعقد ہوئیں۔ مقامی پنڈتوں کا ماننا ہے کہ اس تہوار کے ساتھ ہی وادی کشمیر میں گرمی کی شدت میں کمی آنا شروع ہوتی ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.