ہری سنگھ ہائی اسٹریٹ سرینگر میں دستی بم دھماکا،متعدد شہری زخمی

ہری سنگھ ہائی اسٹریٹ سرینگر میں دستی بم دھماکا،متعدد شہری زخمی

سرینگر/تجارتی مرکز لالچوک کے مصروف ترین بازار ہری سنگھ ہائی اسٹریٹ میں نامعلوم اسلحہ برداروں کی جانب سے پھینکے گئے دستی بم کے نتیجے میں متعدد شہری زخمی ہوئے ۔

ابتدائی اطلاعات کے مطابق نامعلوم اسلحہ برداروں نے منگل کو بعد دوپہر سیکیورٹی فورسز کونشانہ بناتے ہوئے ایک دستی بم پھینکا ،جو زوردار دھماکے کیساتھ پھٹ گیا ۔دھماکے نتیجے میں ہری سنگھ ہائی اسٹریٹ میںافراتفری پھیل گئی اور دکانیں بھی بند ہوئیں ۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ دستی بم دھماکے میں متعدد افراد زخمی ہوئے جبکہ کئی گاڑیوں کے شیشے بھی ٹوٹ گئے ۔فورسز نے علاقے کا محاصرہ کرکے حملہ آئوروں کی تلاش شروع کردی ۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.