ہفتہ, جولائی ۵, ۲۰۲۵
25.5 C
Srinagar

نامعلوم افراد نے جے کے اے پی لیڈر کی گاڑی سرینگر میں نذر آتش کی

کے این او

سرینگر/جموں وکشمیر اپنی پارٹی کے ضلع سیکریٹری سرینگر کی گاڑی نامعلوم افراد نے منگل اور بدھ کی درمیان رات کو سرینگر میں ہی نذرآتش کی ۔یہ واقعہ چنکرال محلہ حبہ کدل سرینگر میں پیش آیا ۔

موصوف اپنی پارٹی کے لیڈر نے اپنی سکارپیو گاڑی زیر نمبر DL12CA/1466چنکرال محلہ حبہ کدل سرینگر میں پارک کی تھی ،جسسے نامعلوم افراد نے دوران آگ کے شعلوں کی نذر کیا ۔

بتایا جاتا ہے کہ گاڑی جیلانی کمار ولد عبدالحمید کمار کی ہے ،جو جموں وکشمیر اپی پارٹی کے ضلع سیکریٹری سرینگر ہیں ۔اگرچہ فائر ٹینڈرس کی مدد سے آگ پر قابو پالیا گیا ۔تاہم گاڑی کو نقصان پہنچا۔

 

 

Popular Categories

spot_imgspot_img