پونچھ کے بالاکوٹ سیکٹر میں ایل او سی پر ڈرون نما چیز گر کر تباہ

پونچھ کے بالاکوٹ سیکٹر میں ایل او سی پر ڈرون نما چیز گر کر تباہ
جموں: جموں وکشمیر کے ضلع پونچھ کے بالا کوٹ سیکٹر میں لائن آف کنٹرول کے نزدیک ایک ڈرون نما چیز کو گرتے ہوئے دیکھا گیا۔ذرائع نے بتایا کہ پونچھ کے مینڈھر علاقےمیں بالاکوٹ سیکٹر میں لائن آف کنٹرول پر ایک ڈورن نما چیز کو گرتے ہوئے دیکھا گیا۔انہوں نے کہا کہ یہ واقعہ صبح کے سوا تین بجے ایک سرکاری ہائی اسکول کے نزدیک پیش آیا۔ان کا کہنا تھا کہ اس مشتبہ ڈرون کے ٹکڑوں کو جمع کرکے تحویل میں لیا گیا ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.