جمعہ, ستمبر ۱۲, ۲۰۲۵
23.8 C
Srinagar
ہوم بلاگ صفحہ 15

سانبہ سڑک حادثے میں ایک مسافر کی موت، 40 کے قریب زخمی

جموں،: جموں و کشمیر کے ضلع سانبہ میں جموں – پٹھان کوٹ شاہراہ پر یاتریوں سے بھری ایک گاڑی حادثے کا شکار ہوئی جس کے نتیجے میں 1 یاتری کی موت جبکہ 40 کے قریب زخمی ہوگئے۔

ذرائع نے بتایا کہ سانبہ کے جھگوال علاقے میں یاتریوں سے بھری ایک گاڑی حادثے کا شکار ہوئی۔انہوں نے کہا کہ یہ گاڑی زیر رجسٹریشن نمبر UP81BT – 7688 اتر پردیش سے شری ماتا ویشنو دیوی مندر کٹرہ جا رہی تھی اور اس میں 60 سے زیادہ مسافر سوار تھے۔

ان کا کہنا ہے کہ اس واقعے میں ایک مسافر کی موت واقع ہوئی جبکہ 40 کے قریب زخمی ہوگئے۔انہوں نے کہا کہ زخمیوں کو علاج و معالجے کے لئے ہسپتال منتقل کیا- دریں اثنا جموں وکشمیر کے وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ نے اس واقعے پر افسوس کا اظہار کیا۔

وزیر اعلیٰ کے دفتر کے ‘ایکس’ ہینڈل پر ایک پوسٹ میں کہا گیا: ‘وزیر اعلیٰ نے سانبہ میں ماتا ویشنو دیوی کے یاتریوں کو لے جانے والے المناک بس حادثے پر دکھ کا اظہار کیا ہے جس میں ایک کی موت ہوئی ہے اور کئی زخمی ہوئے ہیں’۔

پوسٹ میں مزید کہا گیا: ‘انہوں نے زخمیوں کی جلد صحت یابی کی دعا کی اور ہر ممکن مدد کی یقین دہانی کرائی’۔


یو این آئی

بڈگام میں منشیات فروش گرفتار، ممنوعہ مواد بر آمد: پولیس

سری نگر: منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈائون کو وسیع پیمانے پر جاری رکھتے ہوئے پولیس نے وسطی کشمیر کے ضلع بڈگام کے چاڈورہ علاقے میں ایک منشیات فروش کو گرفتار کرکے اس کی تحویل سے ممنوعہ مواد بر آمد کیا ہے۔

ایک پولیس ترجمان نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ پولیس اسٹیشن چاڈورہ کی ایک ٹیم نے نوبگ گائوں میں ایک ناکے کے دوران ایک مشکوک شخص کو روکا جس نے ایک پالیتھین بیگ اٹھایا تھا۔
انہوں نے کہا کہ گرچہ اس شخص نے پولیس کو دیکھ کر فرار ہونے کی کوشش کی تاہم اس کو موقع پر ہی دھر لیا گیا۔

ان کا کہنا ہے کہ تلاشی کے دوران اس کی تحویل سے 2.92 کلو خشخاش بھوسہ جیسا ممنوعہ مواد بر آمد کیا گیا جس کے بعد اس کی بر سر موقع ہی گرفتاری عمل میں لائی گئی۔

گرفتار شدہ کی شناخت ہلال احمد ڈار ولد عبدالرشید ڈار ساکن نوبگ چاڈورہ کے طور پر ہوئی ہے۔
بیان میں کہا گیا کہ اس سلسلے میں پولیس اسٹیشن چاڈورہ میں این ڈی پی ایس ایکٹ کے تحت ایک کیس درج کرکے مزید تحقیقات شروع کی گئیں۔

انہوں نے کہا کہ بڈگام پولیس منشیات کی بیخ کنی کو یقینی بنانے کے لئے پر عزم ہے۔

سری نگر میں ایک ہاؤس بوٹ خاکستر

سری نگر: سری نگر میں عبداللہ پل کے نزدیک دریائے جہلم میں بدھ کی صبح ایک ہاؤس بوٹ خاکستر ہوگئی۔
ذرائع نے بتایا کہ سری نگر میں عبداللہ پل کے نزدیک دریائے جہلم میں بدھ کی علی الصبح قریب پونے پانچ بجے ایک ہاؤس بوٹ میں آگ لگ گئی ۔

انہوں نے کہا کہ آگ کے اس واقعے میں ہاؤس بوٹ کو شدید نقصان پہنچا۔
محکمہ فائر اینڈ ایمرجنسی کے ایک عہدیدار نے بتایا کہ آگ کو قابو میں کر لیا گیا۔انہوں نے کہا کہ یہ واقعہ صبح کے قریب پونے پانج بجے پیش آیا۔

ان کا کہنا تھا کہ آگ کے اس واقعے میں ہاؤس بوٹ کو شدید نقصان پہنچا ہے تاہم کسی جانی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ آگ لگنے کی وجوہات معلوم کی جارہی ہیں۔

 

جموں میں بین ریاستی منشیات فروش گرفتار، ممنوعہ مواد بر آمد: پولیس

جموں: منشیات کے خلاف کریک ڈاؤن کو وسیع پیمانے پر جاری رکھتے ہوئے پولیس نے جموں میں ایک بین ریاستی منشیات فروش کو گرفتار کرکے اس کی تحویل سے ممنوعہ مواد بر آمد کیا ہے۔

ایک پولیس ترجمان نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ پولیس پوسٹ رزیڈنسی کی ایک ٹیم نے عید گاہ پکنک ہوٹل علاقے میں معمول کی گشت کے دوران ایک شخص کو روکا۔

انہوں نے کہا کہ تلاشی کے دوران اس کی تحویل سے 4 کلو 5 سو گرام گانجا جیسا ممنوعہ مواد بر آمد کیا گیا جس کے بعد اس کی بر سر موقع ہی گرفتاری عمل میں لائی گئی۔

گرفتار شدہ کی شناخت ستیش کمار ولد نرمل مہتو ساکن گورو ہری کرشن نگر لدھیانہ پنجاب کے طور پر ہوئی ہے۔

بیان میں کہا گیا کہ اس سلسلے میں پولیس اسٹیشن سٹی میں این ڈی پی ایس ایکٹ کے تحت ایک کیس درج کرکے مزید تحقیقات شروع کی گئیں۔

انہوں نے کہا کہ جموں پولیس معاشرے سے منشیات کی بیخ کنی کے لئے پر عزم ہے۔

پیر کی گلی کے نزدیک لینڈ سلائیڈنگ ہونے کے باعث مغل روڈ بند

سری نگر: جنوبی کشمیر کے ضلع شوپیاں کو جموں صوبے کے راجوری اور پونچھ اضلاع کے ساتھ جوڑنے والے تاریخی مغل روڈ پر پیر کی گلی کے نزدیک لینڈ سلائیڈنگ ہونے کے باعث ٹریفک کی نقل و حمل معطل کر دی گئی۔

حکام نے بتایا کہ مغل روڈ پر منسار کے نزدیک لینڈ سلائیڈنگ ہوئی ہے جس کی وجہ سے روڈ کو احتیاطی طور پر بند کر دیا گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ روڈ صاف ہونے کے بعد اس پر ٹریفک بحال کر دیا جائے گا۔

ادھر وادی کو ملک کے باقی حصوں کے ساتھ جوڑنے والی سری نگر – جموں قومی شاہراہ پر ٹریفک کی نقل و حمل حسب معمول جاری ہے۔

ٹریفک حکام نے بتایا: ‘قومی شاہراہ پر ٹریفک کی نقل و حمل ایڈوائزری کے مطابق بحال ہے’۔

انہوں نے مسافروں سے لین ڈسپلن پر عمل کرنے اور اوور ٹیکنگ سے پرہیز کرنے کی تاکید کی۔

حکام نے بتایا کہ مغل روڈ پر منسار کے نزدیک لینڈ سلائیڈنگ ہونے کی وجہ سے ٹریفک روک دیا گیا ہے۔

کشمیر میں مضرِ صحت گوشت کی برآمدگی کے بعد سبزیوں کی مانگ میں بے تحاشا اضافہ، قیمتیں بھی آسمان پر

سری نگر: وادی کشمیر میں حال ہی میں خراب اور سڑے گلے گوشت کی بر آمدگی کے بعد لوگوں کی بڑی تعداد گوشت اور مرغ سے پرہیز کرتے ہوئے سبزیوں کے استعمال کو ترجیح دے رہے ہیں جس کے نتیجے میں گزشتہ تین ہفتوں کے دوران سبزیوں کی مانگ اور قیمتوں میں غیر معمولی اضافہ درج ہو رہا ہے۔

سری نگر اور گرد و نواح کے بیشتر بازاروں میں سبزی فروشوں کی دکانیں صبح کو کھلنے کے ساتھ ہی سبزیوں سے خالی ہوجاتی ہیں کیونکہ لوگ ان دنوں اولین فرصت میں تازہ سبزیاں خریدنے کو ترجیح دیتے ہیں۔

نثار احمد نامی ایک سبزی فروش جو سری نگر میں عرصہ دراز سے سبزی بیچتے ہیں، نے یو این آئی کو بتایا: ‘گذشتہ دو ہفتوں میں لوگوں کی بڑی تعداد سبزیاں خریدنے آرہی ہے یہاں تک کہ وہ لوگ جو عام دنوں میں سبزیوں کو دیکھتے تک نہیں تھے،اب سبزی خریدنے آ رہے ہیں’۔

انہوں نے کہا کہ سبزیوں کی مانگ میں اضافے کے باعث قیمتوں میں بھی خاطر خواہ اضافہ ہوا ہے۔

ان کا کہنا ہے کہ ‘منڈی میں ہی ٹماٹر فی کلو 80 روپیے، ساگ 70 روپیے، کھیرا 60 روپیے، بینگن 60 تا 70 روپیے اور پالک 60 روپیے تک فروخت ہو رہے ہیں چونکہ طلب بہت بڑھ گئی ہے، اس لئے ہمیں بھی زیادہ قیمتوں پر سبزی مل رہی ہے، جس کا براہِ راست اثر صارفین پر پڑ رہا ہے’۔

حضرت بل کے سبزی فروش نے بتایا کہ ‘پہلے ہم دن بھر گاہکوں کا انتظار کرتے تھے لیکن اب دوپہر تک ہی دکان سبزیوں سے خالی ہو جاتی ہیں، مضرِ صحت گوشت کی ضبطگی کے بعد لوگ اب صرف تازہ سبزیوں پر بھروسہ کر رہے ہیں’۔

اس دوران سری نگر سے تعلق رکھنے والے ایک شہری نذیر احمد نے کہا کہ قصابوں اور مرغ فروشوں سے عوام کا بھروسہ اٹھ گیا ہے۔ لوگوں نے جو اعتماد برسوں سے قصابوں اور مرغ فروشوں پر کیا تھا، وہ ختم ہو گیا ہے۔ اب ان کے پاس واحد راستہ یہ ہے کہ وہ اپنی دکانوں پر ہی جانور اور مرغی ذبح کریں تاکہ عوام کو یقین ہو سکے کہ گوشت تازہ اور محفوظ ہے۔

ان کا مزید کہنا تھا: ‘یہ بھروسہ دوبارہ حاصل کرنے میں قصابوں کو کئی مہینے لگ سکتے ہیں کیونکہ عوام اب احتیاطی طور پر سبزیوں کی طرف مائل ہیں’۔

ماہرین کا ماننا ہے کہ وادی میں مضرِ صحت گوشت کی برآمدگی نے جہاں صارفین کی ترجیحات بدل دی ہیں وہیں اس رجحان کے اثرات مقامی معیشت پر بھی نمایاں ہو رہے ہیں، کیونکہ سبزیوں کی کھپت میں بے مثال اضافہ اور گوشت کی مانگ میں کمی سے غذائی عادات میں بڑی تبدیلی رونما ہو رہی ہے۔

شوپیاں میں بڑی مقدار میں غیر قانونی لکڑی بر آمد: پولیس

سری نگر:لکڑی اسمگلنگ کے خلاف ایک بڑی کامیابی میں، شوپیاں پولیس نے محکمہ جنگلات کے ساتھ قریبی تال میل میں گذشتہ رات کو ضلع کے بورہالان علاقے میں ایک مشترکہ آپریشن کے دوران ایک رہائشی احاطے سے غیر

قانونی طور پر حاصل کی گئی لکڑی کی ایک بڑی کھیپ برآمد کی۔

ایک پولیس ترجمان نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ ایک خصوصی انٹیلی جنس پر کارروائی کرتے ہوئے، پولیس کی ایک ٹیم نے محکمہ جنگلات کے اہلکاروں کے ساتھ مل کر ایک تلاشی آپریشن کے دوران جس کے نتیجے میں لکڑی کے 38 لاگز بر آمد کئے۔
انہوں نے کہا کہ ضبط شدہ لکڑی کو ایک رہائشی مکان کے احاطے میں چھپایا گیا تھا جس سے یہ ظاہر ہوتا ہے کہ اس لکڑی کو غیر قانونی طور پر ذخیرہ کرنے اور منتقل کرنے کی کوشش کی گئی تھی۔ ان کا کہنا تھا کہ اتنی بڑی مقدار کی برآمدگی لکڑی کی غیر قانونی تجارت کی حد کو نمایاں کرتی ہے جو جنگلات کے تحفظ کی کوششوں کے لیے ایک چیلنج بنا ہوا ہے۔

موصوف ترجمان نے بتایا کہ برآمدگی کے بعد پولیس ا سٹیشن ہیرپورہ میں متعلقہ دفعات کے تحت ایک مقدمہ درج کر لیا گیا ہے اور ا سمگلنگ کی کوشش میں ملوث تمام افراد کی شناخت اور گرفتاری کے لیے مزید تفتیش جاری ہے۔

انہوں نے کہا کہ شوپیاں پولیس ضلع کے جنگلاتی وسائل کی حفاظت کے لیے پر عزم ہے اور غیر قانونی فوائد حاصل کرنے کے لیے ان کا استحصال کرنے کی کوشش کرنے والے عناصر کے خلاف سخت نظر رکھے ہوئے ہے۔

بڈگام میں منشیات فروش گرفتار، ممنوعہ مواد بر آمد: پولیس

سری نگر: معاشرے سے منشیات کی بیخ کے لئے جنگ کو جاری رکھتے ہوئے جموں و کشمیر پولیس نے وسطی کشمیر کے ضلع بڈگام کے سویہ بگ علاقے میں ایک منشیات فروش کو گرفتار کرکے اس کی تحویل سے ممنوعہ مواد بر آمد کیا ہے۔

ایک پولیس ترجمان نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ پولیس پوسٹ سویہ بگ کی ایک ٹیم نے غلوان پورہ کراسنگ پر ایک ناکہ لگا دیا اور اس دوران ایک مشکوک شخص کو روکا۔انہوں نے کہا کہ تلاشی کے دوران اس کی تحویل سے کچھ منوعہ مواد بر آمد کیا گیا جس کے بعد اس کو موقع پر ہی گرفتار کیا گیا اور ممنوعہ مواد کو ضبط کیا گیا۔

گرفتار شدہ کی شناخت مزمل احمد خان ولد محمد ایوب کان ساکن بٹہ ہر کے طور پر ہوئی ہے۔
بیان میں کہا گیا کہ اس سلسلے میں پولیس اسٹیشن بڈگام میں این ڈی پی ایس ایکٹ کے تحت ایک کیس درج کرکے مزید تحقیقات شروع کی گئیں۔انہوں نے کہا کہ بڈگام پولیس ضلع سے منشیات کی بیخ کنی کو یقینی بنانے کے لئے پر عزم ہے۔
یو این آئی ایم افضل

ووٹر لسٹ نظرثانی پر راجیہ سبھا میں اپوزیشن کا ہنگامہ، کارروائی دوپہر 2 بجے تک ملتوی

نئی دہلی،: بہار میں ووٹر لسٹ پر خصوصی جامع نظرثانی کے معاملے پر راجیہ سبھا میں حکمراں پارٹی اور اپوزیشن کے اپنے اپنے موقف پر اڑے رہنے سے تعطل ختم نہیں ہوسکا ہے اور مسئلہ پر بحث کے مطالبے پر بضد اپوزیشن ارکان نے منگل کو بھی ہنگامہ کیا جس کے باعث ایوان کی کارروائی 2 بجے تک ملتوی کردی گئی۔
مانسون اجلاس کے آخری چار ہفتوں کے دوران اپوزیشن کی ہنگامہ آرائی کی وجہ سے ایک دن بھی وقفہ صفر اور وقفہ سوال کی کارروائی ہموار طریقے سے نہیں چل سکی۔ اجلاس کے آخری ہفتے کے دوسرے روز بھی وقفہ صفر اور وقفہ سوال کی کارروائی نہیں ہوسکی۔
ووٹر لسٹ پر نظرثانی کے معاملے پر حکمراں جماعت اور اپوزیشن اپنے اپنے موقف پر ڈٹے ہوئے ہیں جس کی وجہ سے ایوان کی کارروائی میں مسلسل خلل پڑا ہے اور بل کی منظوری سمیت تمام قانون سازی کا کام ہنگامہ آرائی کے دوران ہی ہوا ہے۔ جہاں اپوزیشن ووٹر لسٹ کے معاملے پر بحث کے مطالبے پر بضد ہے، وہیں حکمران جماعت آئینی انتظامات کا حوالہ دیتے ہوئے بحث کرنے کو تیار نہیں ہے۔

صبح قانون سازی کے دستاویزات ایوان کے فلور پر پیش کیے جانے کے بعد ڈپٹی چیئرمین ہری ونش نے کہا کہ انہیں رول 267 کے تحت چار مختلف موضوعات پر بحث کے لیے تحریک التواء کے 20 نوٹس موصول ہوئے ہیں۔ یہ تمام نوٹس قواعد کے مطابق نہیں ہیں، اس لیے انہیں قبول نہیں کیا گیا ہے۔


یہ کہتے ہی اپوزیشن ارکان اپنی نشستوں سے اٹھے اور تیز آواز میں بولتے ہوئے کرسی کی طرف بڑھے۔ وقفہ صفر شروع کرتے ہوئے، مسٹر ہری ونش نے بھارتیہ جنتا پارٹی کے کناد پورکایستھ سے کہا کہ وہ اپنا موضوع پیش کریں۔ اس دوران اپوزیشن ارکان نے ہنگامہ آرائی تیز کردی۔ قائد حزب اختلاف ملکارجن کھڑگے نے کہا کہ ارکان کو یہ بتایا جانا چاہیے کہ وہ کیا لکھ کر دیں کی رول 267 کے تحت ان کا نوٹس قبول کیا جاسکے۔

ڈپٹی چیئرمین نے کہا کہ زیرو آور اور وقفہ سوالات انتہائی اہم کارروائی ہوتی ہے اور اس میں اراکین قومی مفاد کے مسائل اٹھاتے ہیں۔ انہوں نے ہنگامہ کرنے والے ارکان سے درخواست کی کہ وہ اپنی نشستوں پر واپس جائیں اور ایوان کی کارروائی جاری رہنے دیں۔

اس دوران ڈپٹی چیئرمین کے علم میں یہ بات لائی گئی کہ بعض ارکان بیج لگاکر ایوان میں آئے ہیں۔ اس پر ڈپٹی چیئرمین نے کہا کہ ارکان کو ایسا نہیں کرنا چاہیے کیونکہ یہ قواعد کے مطابق نہیں ہے۔ ایوان میں افراتفری کا ماحول دیکھ کر ڈپٹی چیئرمین نے کارروائی دوپہر 2 بجے تک ملتوی کر دی۔

یواین آئی

مودی نے اپوزیشن جماعتوں سے رادھا کرشنن کی حمایت کرنے کی اپیل کی

نئی دہلی، :  وزیر اعظم نریندر مودی نے منگل کو اپوزیشن جماعتوں سے نائب صدرجمہوریہ کے انتخاب میں نیشنل ڈیموکریٹک الائنس (این ڈی اے) کے امیدوار سی پی رادھا کرشنن کی حمایت کرنے کی اپیل کی۔

یہاں پارلیمنٹ ہاؤس کے آڈیٹوریم میں منعقدہ این ڈی اے کے اراکین پارلیمنٹ کی میٹنگ میں مسٹر مودی نے تمام اپوزیشن جماعتوں سے اپیل کی کہ وہ مسٹر رادھا کرشنن کی حمایت کریں اور انہیں متفقہ طور پر منتخب کریں۔ اس میٹنگ میں این ڈی اے کی تمام اتحادی جماعتوں کے ایم پیز کو مدعو کیا گیا تھا۔ اس میں وزیر اعظم نے مسٹر رادھا کرشنن کا این ڈی اے کے ارکان پارلیمنٹ سے تعارف بھی کرایا۔

معلومات کے مطابق مسٹر رادھا کرشنن 20 اگست کو اپنا پرچہ نامزدگی داخل کریں گے۔اس دوران مسٹر مودی اور این ڈی اے کی اتحادی جماعتوں کے ممبران پارلیمنٹ کے بھی موجود رہنے کا امکان ہے۔

این ڈی اے نے نائب صدر کے انتخاب کے لیے اپنی حکمت عملی کو حتمی شکل دے دی ہے۔ اس سلسلے میں پیر کی شام دیر گئے مرکزی وزیر پرہلاد جوشی کی رہائش گاہ پر ایک اہم میٹنگ ہوئی اور فیصلہ کیا گیا کہ مسٹر رادھا کرشنن بدھ کی صبح 11 بجے اپنا پرچہ نامزدگی داخل کریں گے۔


یواین آئی