جمعہ, ستمبر ۱۲, ۲۰۲۵
28.3 C
Srinagar

گلمرگ گنڈولہ 22 سے 29 ستمبر تک بند رہے گا: جے سی سی سی

سری نگر: جموں و کشمیر کیبل کار کارپوریشن (جے کے سی سی سی) نے سالانہ معائنہ اور دیکھ بھال کے لیے گلمرگ گنڈولہ کو 22 سے 29 ستمبر تک بند رہنے کا اعلان کیا ہے۔

جے کے سی سی سی کے ایک عہیدیدار نے کہا کہ یہ عارضی بندش ایک معمول کی حفاظتی اقدام ہے جو ہر سال دنیا کی مشہور کیبل کار سروس کے ہموار اور محفوظ آپریشن کو یقینی بنانے کے لیے کیا جاتا ہے۔

جے کے سی سی سی نے ‘ایکس’ پر ایک پوسٹ میں کہا: ‘ طے شدہ سالانہ معائنہ اور دیکھ بھال کی وجہ سے گنڈولہ 22 ستمبر سے 29 ستمبر تک بند رہے گا’۔انہوں نے سیاحوں سے زحمت کے لیے معذرت طلب کی ہے۔

واضح رہے کہ گلمرگ گنڈولہ ایشیا کا سب سے بڑا اور بلند ترین کیبل کار پروجیکٹ ہے جبکہ یہ دنیا کی دوسری سب سے لمبی اور بلند ترین کیبل کار ہے۔یہ گلمرگ میںسال بھر ہزاروں سیاحوں کو اپنی طرف متوجہ کرتا ہے۔

گنڈولہ سواری کے دو مراحل ہیں۔ پہلا مرحلہ سیاحوں کو مین گلمرگ سے کنگڈوری اسٹیشن تک لے جاتا ہے، جو گلمرگ پہاڑ کے آدھے راستے پر واقع ہے۔ دوسرا مرحلہ کنگڈور ی سے افروٹھ چوٹی تک کا ہے ۔ گنڈولہ کے فرسٹ فیز تک ایک گھنٹے میں 1500 افراد پہنچتے ہیں

Popular Categories

spot_imgspot_img