سری نگر: سری نگر میں عبداللہ پل کے نزدیک دریائے جہلم میں بدھ کی صبح ایک ہاؤس بوٹ خاکستر ہوگئی۔
ذرائع نے بتایا کہ سری نگر میں عبداللہ پل کے نزدیک دریائے جہلم میں بدھ کی علی الصبح قریب پونے پانچ بجے ایک ہاؤس بوٹ میں آگ لگ گئی ۔
انہوں نے کہا کہ آگ کے اس واقعے میں ہاؤس بوٹ کو شدید نقصان پہنچا۔
محکمہ فائر اینڈ ایمرجنسی کے ایک عہدیدار نے بتایا کہ آگ کو قابو میں کر لیا گیا۔انہوں نے کہا کہ یہ واقعہ صبح کے قریب پونے پانج بجے پیش آیا۔
ان کا کہنا تھا کہ آگ کے اس واقعے میں ہاؤس بوٹ کو شدید نقصان پہنچا ہے تاہم کسی جانی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ آگ لگنے کی وجوہات معلوم کی جارہی ہیں۔