سری نگر: جنوبی کشمیر کے ضلع شوپیاں کو جموں صوبے کے راجوری اور پونچھ اضلاع کے ساتھ جوڑنے والے تاریخی مغل روڈ پر پیر کی گلی کے نزدیک لینڈ سلائیڈنگ ہونے کے باعث ٹریفک کی نقل و حمل معطل کر دی گئی۔
حکام نے بتایا کہ مغل روڈ پر منسار کے نزدیک لینڈ سلائیڈنگ ہوئی ہے جس کی وجہ سے روڈ کو احتیاطی طور پر بند کر دیا گیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ روڈ صاف ہونے کے بعد اس پر ٹریفک بحال کر دیا جائے گا۔
ادھر وادی کو ملک کے باقی حصوں کے ساتھ جوڑنے والی سری نگر – جموں قومی شاہراہ پر ٹریفک کی نقل و حمل حسب معمول جاری ہے۔
ٹریفک حکام نے بتایا: ‘قومی شاہراہ پر ٹریفک کی نقل و حمل ایڈوائزری کے مطابق بحال ہے’۔
انہوں نے مسافروں سے لین ڈسپلن پر عمل کرنے اور اوور ٹیکنگ سے پرہیز کرنے کی تاکید کی۔
حکام نے بتایا کہ مغل روڈ پر منسار کے نزدیک لینڈ سلائیڈنگ ہونے کی وجہ سے ٹریفک روک دیا گیا ہے۔





