جموں: جموں و کشمیر کے ضلع رام بن میں پولیس نے ایک ‘اندھے قتل کیس’ کو ریکارڈ وقت میں حل کرکے ملزم کو گرفتار کیا۔
ایک پولیس ترجمان نے اپنے ایک بیان میں تفصیلات فراہم کرتے ہوئے کہا کہ پولیس اسٹیشن بانہال کو 8 ستمبر 2025 کو 4 بجے ایک اطلاع موصول ہوئی کہ قومی شاہرہ رتنبھال میں ایک کلورٹ کے نتیجے تین لاشیں پڑی ہوئی ہیں۔
انہوں نے کہا کہ یہ اطلاع موصول ہونے پر بی این ایس ایکٹ کے دفعہ 103 کے تحت ایک مقدمہ زیر ایف آئی آر نمبر 95/2025 درج کیا گیا اور اس ضمن میں تحقیقات شروع کی گئیں۔
ان کا کہنا ہے کہ ایس ڈی پی او بانہال اور ایس ایچ او بانہال کی قیادت میں پولیس ٹیمیں فوری طور پر موقع پر پہنچ گئیں، جائے وقوعہ کو محفوظ بنایا گیا، تفتیشی افسر فوٹوگرافر اور سینئر پولیس افسران کو بھی مطلع کیا۔
بیان میں کہا گیا: ‘ سینئر افسران اور ایف ایس ایل ٹیم کی آمد پر، جرم کے منظر کا باریک بینی سے معائنہ کیا گیا اور احتیاط سے جانچ پڑتال کے بعد شواہد کو نشان زد کیا گیا، فوٹو گرافی کی گئی اور ان کی مناسب طور پر شاہدین کی موجودگی میں پیکج کی گئی’۔
انہوں نے کہا: ‘ غیر شناخت شدہ لاشیں ایک خاتون (عمر تقریباً 30-32 سال) ایک لڑکی (عمر 9 سال) اور ایک لاش بچہ (عمر 5 سال) کی پائی گئی ہیں جن کو غیر معمولی طور پر تشدد کا نشانہ بنایا گیا تھا اور ان کے گلے بھی کپڑے سے بندھے ہوئے تھے’۔
موصوف ترجمان نے کہا کہ لاشوں کو ایس ڈی ایچ بانہال منتقل کیا گیا اور پوسٹ مارٹم اور دیگر رسمی کارروائیوں کے لیے ڈاکٹروں کے بورڈ کی تشکیل کے لیے بی ایم او سے درخواست کی گئی۔
انہوں نے کہا: ‘ چونکہ یہ معاملہ ایک اندھے قتل کے طور پر ظاہر ہوا اور مجرم کا سراغ لگانے اور اس کے پاؤں کے نشانات کے لیے مختلف تھیوریوں پر کام کرنے کے لیے ایس ڈی پی او بانہال کی سربراہی میں ایک خصوصی تحقیقاتی ٹیم تشکیل دی گئی ہے’۔
ان کا کہنا ہے: ‘ ٹیم کے اراکین کی بھرپور کوششوں کے بعد انسانی اور تکنیکی ذہانت کو اکٹھا کیا گیا اور سائنسی تجزیہ کی بنیاد پر ایک مشتبہ شخص انیل کمار ولد سدھیر ساہنی ساکن بہوروا ویسٹ چمپارن مجہولیہ بہار کی شناخت کی گئی اور اس کو میر بازار قاضی گنڈ نضلع کولگام سے گرفتار کیا گیا’۔
بیان میں کہا گیا کہ بعد میں متوفین کی شناخت 30 سالہ دھنمتی دیوی زوجہ مرحوم نند کشور ساکن وارڈ نمبر 3 نوادیہ سوگولی مشرقی چمپارن بہار، 9 سالہ سہانی کماری (بیٹی) اور 5 سالہ یش کمار (بیٹا) کے طور پر ہوئی۔انہوں نے کہا کہ سائنسی شواہد کی بنیاد پر مسلسل پوچھ گچھ اور جرح کے بعد ملزم نے اپنے جرم کا اعتراف کر لیا۔
ان کا کہنا ہے کہ اس سلسلے میں مزید تحقیقات جاری ہے اور ایس ایس پی رام بن اور ایڈیشنل ایس پی رام بن کی طرف سے پوری تفتیش کی کڑی نگرانی کی جا رہی ہے۔