بدھ, اگست ۲۰, ۲۰۲۵
26.3 C
Srinagar

جموں میں بین ریاستی منشیات فروش گرفتار، ممنوعہ مواد بر آمد: پولیس

جموں: منشیات کے خلاف کریک ڈاؤن کو وسیع پیمانے پر جاری رکھتے ہوئے پولیس نے جموں میں ایک بین ریاستی منشیات فروش کو گرفتار کرکے اس کی تحویل سے ممنوعہ مواد بر آمد کیا ہے۔

ایک پولیس ترجمان نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ پولیس پوسٹ رزیڈنسی کی ایک ٹیم نے عید گاہ پکنک ہوٹل علاقے میں معمول کی گشت کے دوران ایک شخص کو روکا۔

انہوں نے کہا کہ تلاشی کے دوران اس کی تحویل سے 4 کلو 5 سو گرام گانجا جیسا ممنوعہ مواد بر آمد کیا گیا جس کے بعد اس کی بر سر موقع ہی گرفتاری عمل میں لائی گئی۔

گرفتار شدہ کی شناخت ستیش کمار ولد نرمل مہتو ساکن گورو ہری کرشن نگر لدھیانہ پنجاب کے طور پر ہوئی ہے۔

بیان میں کہا گیا کہ اس سلسلے میں پولیس اسٹیشن سٹی میں این ڈی پی ایس ایکٹ کے تحت ایک کیس درج کرکے مزید تحقیقات شروع کی گئیں۔

انہوں نے کہا کہ جموں پولیس معاشرے سے منشیات کی بیخ کنی کے لئے پر عزم ہے۔

Popular Categories

spot_imgspot_img