سری نگر:میر واعظ کشمیر میر واعظ عمر فاروق کا کہنا ہے کہ انہیں ایک بار پھر گھر میں نظر بند رکھا گیا ہے۔
انہوں نے جمعہ کو ‘ایکس’ پر اپنے ایک پوسٹ میں کہا: ‘حکام نے مجھے ایک بار پھرجامع مسجد میں ہونے والی مجلس رحمت اللعالمین ﷺ کے موقع پر نظر بند کر دیا ہے جس میں آج معزز علمائے کرام شرکت کریں گے’۔
ان کا کہنا تھا: ‘ ہمیں انسانی اور سیاسی حقوق سے پہلے ہی انکار کیا جاتا ہے، اور پھر ہمارے مذہبی معاملات میں یہ مسلسل مداخلت ہے کہ ہمیں بند کرنے اور حضرت بل میں اشوکا تختی سے لے کر مسلمانوں کی کیلنڈر کی تعطیلات میں مداخلت اور مساجد میں مذہبی تقاریب کی اجازت نہ دینے تک کے مسائل پر ہماری آواز کو بند کیا جا رہا ہے’۔
ان کا پوسٹ میں مزید کہنا تھا: ‘ تاہم جامع مسجد کا منبر مذہبی مداخلت یا لوگوں کے حقوق کی کھلم کھلا خلاف ورزی اور ان کو بے اختیار کرنے کے معاملات پر اپنی آواز بلند کرتا رہے گا’۔