منگل, اگست ۱۹, ۲۰۲۵
24.3 C
Srinagar

مودی نے اپوزیشن جماعتوں سے رادھا کرشنن کی حمایت کرنے کی اپیل کی

نئی دہلی، :  وزیر اعظم نریندر مودی نے منگل کو اپوزیشن جماعتوں سے نائب صدرجمہوریہ کے انتخاب میں نیشنل ڈیموکریٹک الائنس (این ڈی اے) کے امیدوار سی پی رادھا کرشنن کی حمایت کرنے کی اپیل کی۔

یہاں پارلیمنٹ ہاؤس کے آڈیٹوریم میں منعقدہ این ڈی اے کے اراکین پارلیمنٹ کی میٹنگ میں مسٹر مودی نے تمام اپوزیشن جماعتوں سے اپیل کی کہ وہ مسٹر رادھا کرشنن کی حمایت کریں اور انہیں متفقہ طور پر منتخب کریں۔ اس میٹنگ میں این ڈی اے کی تمام اتحادی جماعتوں کے ایم پیز کو مدعو کیا گیا تھا۔ اس میں وزیر اعظم نے مسٹر رادھا کرشنن کا این ڈی اے کے ارکان پارلیمنٹ سے تعارف بھی کرایا۔

معلومات کے مطابق مسٹر رادھا کرشنن 20 اگست کو اپنا پرچہ نامزدگی داخل کریں گے۔اس دوران مسٹر مودی اور این ڈی اے کی اتحادی جماعتوں کے ممبران پارلیمنٹ کے بھی موجود رہنے کا امکان ہے۔

این ڈی اے نے نائب صدر کے انتخاب کے لیے اپنی حکمت عملی کو حتمی شکل دے دی ہے۔ اس سلسلے میں پیر کی شام دیر گئے مرکزی وزیر پرہلاد جوشی کی رہائش گاہ پر ایک اہم میٹنگ ہوئی اور فیصلہ کیا گیا کہ مسٹر رادھا کرشنن بدھ کی صبح 11 بجے اپنا پرچہ نامزدگی داخل کریں گے۔


یواین آئی

Popular Categories

spot_imgspot_img