ہفتہ, فروری ۲۱, ۲۰۲۶
15.9 C
Srinagar

اودھم پور میں تین بین ضلعی منشیات فروش گرفتار، ہیروئن بر آمد: پولیس

جموں: معاشرے کو منشیات کے ناسور سے پاک کرنے کے لئے جاری مہم میں اودھم پور پولیس نے الگ الگ کارروائیوں کے دوران تین بین ضلعی منشیات فروشوں کو گرفتار کرکے ان کی تحویل سے ہیروئن جیسا ممنوعہ مواد بر آمد کیا ہے۔

ایک پولیس ترجمان نے بتایا کہ پولیس پوسٹ ٹکری کی ایک پارٹی نے ناکہ پوائنٹ ٹکری پر سفید رنگ کی ایک آئی ٹونٹی گاڑی زیر رجسٹریشن نمبر JK05J – 1009 کو روکا جو جموں سے سری نگر کی طرف جا رہی تھی۔

انہوں نے کہا کہ چیکنگ کے دوران دو افراد کو گاڑی میں سفر کرتے ہوئے پایا گیا اور پوچھ تاچھ کے دوران ڈرائیور نے اپنی شناخت معراج بشیر ولد بشیر احمد ملک ساکن اوشکارا بارہمولہ اور اس کے دوسرے ساتھی نے اپنی شناخت بشارت احمد گنائی ولد غلام محمد گنائی ساکن بونیار بارہمولہ کے طور پر ظاہر کی۔

ان کا کہنا ہے کہ تلاشی کے دوران ان کے قبضے سے 26.04 گرام ہیروئن بر آمد کیا گیا۔
پولیس ترجمان نے بتایا کہ اس سلسلے میں پولیس اسٹیشن ریہام بل میں این ڈی پی ایس ایکٹ کے متعلقہ دفعات کے تحت زیر ایف آئی آر نمبر 37/2026 ایک مقدمہ درج کیا گیا اور مزید تحقیقات شروع کی گئیں۔
انہوں نے کہا کہ اسی طرح کی ایک اور کارروائی میں پولیس اسٹیشن کد کی ایک گشتی پارٹی نے پٹنی ٹاپ پر ایک مشتبہ شخص کو روکا۔

پولیس ترجمان نے کہا کہ تلاشی کے دوران اس کی تحویل سے 6 گرام ہیروئن بر آمد کیا گیا۔
ملزم کی شناخت عادل احمد ولد محمد سلطان ملہ ساکن چنکی پورہ بارہمولہ کے طور پر کی گئی ہے۔
ان کا کہنا ہے کہ اس سلسلے میں پولیس اسٹیشن کد میں این ڈی پی ایس ایکٹ کے متعلقہ دفعات کے تحت زیر ایف آئی آر نمبر 5/2026 ایک مقدمہ درج کیا گیا اور مزید تحقیقات شروع کی گئیں۔

Popular Categories

spot_imgspot_img