سری نگر، : یوم جمہوریہ کے انتظامات کے پیش نظر دہلی ہوائی اڈے پر جاری کردہ نوٹم کی وجہ سے پیر کو سری نگر ہوائی اڈے پر آنے اور جانے والی تین پروازیں منسوخ کر دی گئیں۔
ائیر پورٹ حکام نے ‘ایکس’ پر ایک پوسٹ کے ذریعے اس پیش رفت کی تصدیق کرتے ہوئے کہا: ‘یوم جمہوریہ کے انتظامات کے پیش نظر دہلی ہوائی اڈے پر کاری کردہ نوٹم (نوٹس ٹو ائیر مین) کی وجہ سے، سری نگر ہوائی اڈے کے لئے آنے اور جانے والی کچھ پروازوں کو متعلقہ ایئر لائنز نے آج منسوخ کر دیا ہے’۔
حکام نے مسافروں کو مشورہ دیا ہے کہ وہ ہوائی اڈے پر جانے سے پہلے اپنی ائیرلائن کے ساتھ فلائٹ کی تازہ ترین صورتحال کو چیک کریں۔حکام نے مسافروں سے اس وجہ سے ہونے والی تکلیف پر معذرت کا اظہار کیا۔





