بدھ, فروری ۱۱, ۲۰۲۶
7.7 C
Srinagar

 حبہ کدل سرینگرمیں شبانہ آتشزدگی، 6 مکان خاکستر

سری نگر، : سری نگر کے حبہ کدل علاقے میں دوران شب آتشزدگی کے ایک ہولناک واقعے میں نصف درجن رہائشی مکان خاکستر ہوگئے۔

ذرائع نے بتایا کہ حبہ کدل کے گنجان بستی والے علاقے میں گذشتہ شب قریب ساڑھے گیارہ بجے ایک مکان سے آگ نمودار ہوئی جس کے شعلوں نے متصل واقع مکانوں کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔
انہوں نے کہا کہ آگ کے شعلوں کو دور دور سے دیکھا جا سکتا تھا اور اس واقعے سے علاقے میں خوف و ہراس کا ماحول پھیل گیا۔
محکمہ فائر اینڈ ایمر جنسی کے ایک عہدیدار نے بتایا کہ آتشزدگی کے بارے میں اطلاع موصول ہوتے ہی مختلف فائر اسٹیشنوں سے کم سے کم 20 فائر ٹنڈرس کو موقع پر بھیج دیا گیا جنہوں نے سخت محنت اور سخت دشواریوں کا مقابلہ کرکے آگ کو قابو میں کر لیا۔
انہوں نے کہا کہ اس واقعے میں کم سے کم 6 رہائشی مکان خاکتسر ہوگئے جبکہ دو افراد زخمی ہوگئے۔ ان کا کہنا ہے کہ آگ لگنے کی وجوہات معلوم کی جا رہی ہیں۔
دریں اثنا پولیس نے اس ضمن میں قانونی کارروائیاں شروع کی ہیں۔

Popular Categories

spot_imgspot_img