ہفتہ, فروری ۲۱, ۲۰۲۶
15.9 C
Srinagar

منوج سنہا نے شانت مانو کو ریاستی الیکشن کمشنر کی حیثیت سے حلف دلایا

جموں: جموں و کشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے ہفتے کو یہاں لوک بھون میں منعقدہ ایک پر وقار تقریب کے دوران شانت مانو کو جموں وکشمیر کے ریاستی الیکن کمشنر کے عہدے کا حلف دلایا۔شانت مانو نے حلف برداری کے بعد باضابطہ طور پر ریاستی الیکشن کمشنر کا چارج سنبھال لیا۔

لوک بھون جموں و کشمیر کے ‘ایکس’ ہینڈل پر ایک پوسٹ میں کہا گیا: ‘ لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے شانت مانو کو ریاستی الیکشن کمشنر کی حیثیت سے حلف دلایا’۔

حلف برداری کی تقریب میں وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ، نائب وزیر اعلیٰ سریندر چودھری، قانون ساز اسمبلی کے اسپیکر عبدالرحیم راتھر، وزراء کونسل، چیف سکریٹری، ڈائریکٹر جنرل آف پولس اور دیگر اعلیٰ سرکاری افسران نے شرکت کی۔

Popular Categories

spot_imgspot_img