جمعرات, فروری ۵, ۲۰۲۶
4.5 C
Srinagar

سری نگر کے چھتہ بل علاقے میں آتشزدگی، 10 مکان خاکستر

سری نگر،: سری نگر کے باغیاث چھتہ بل علاقے میں جمعرات کی صبح آتشزدگی کے ایک ہولناک واقعے میں کم سے کم 10 رہائشی مکانوں کو شدید نقصان پہنچا۔

ذرائع نے بتایا کہ باغیاث چھتہ بل کے گنجان بستی والے علاقے میں جمعرات کی صبح آگ نمودار ہوئی جس کے شعلوں نے متصل واقع مکانوں کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔
انہوں نے کہا کہ اس ہولناک آگ کے شعلوں اور دھویں کو دور دور سے دیکھا جا سکتا تھا۔
محکمہ فائر اینڈ ایمر جسنی کے ایک عہدیدار نے بتایا کہ جمعرات کی صبح قریب ساڑھے 6 بجے آتشزدگی کے واقعے کے بارے میں اطلاع موصول ہوتے ہی مختلف فائر اسٹیشنوں سے کم سے کم ایک درجن فائر ٹنڈرس اور 2 موٹرس کو جائے موقع پر بھیج دیا گیا۔
انہوں نے کہا کہ چونکہ یہ گنجان بستی والا علاقہ ہے لہذا آگ تیز سے پھیل گیا تاہم فائر ٹنڈرس نے سخت مشقتت کرکے آگ کو قابو میں کر لیا۔
ان کا کہنا ہے کہ اس واقعے میں 10 رہائشی مکان خاکستر ہوگئے تاہم کسی جانی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ہے۔
موصوف عہدیدار نے بتایا کہ آگ لگنے کی وجوہات معلوم کی جا رہی ہیں۔
دریں اثنا پولیس نے اس سلسلے میں کارروائیاں شروع کی ہیں۔

Popular Categories

spot_imgspot_img