ہفتہ, فروری ۲۱, ۲۰۲۶
15.9 C
Srinagar

کشمیر میں ماہ رواں کے اختتام تک موسم میں کسی بڑی تبدیلی کا کوئی امکان نہیں

سری نگر: محکمہ موسمیات کی پیش گوئی کے مطابق وادی کشمیر میں ماہ رواں کے اختتام تک موسم میں کسی بڑی تبدیلی کا کوئی امکان نہیں ہے۔متعلقہ محکمے کے ایک ترجمان نے بتایا کہ وادی میں 21 سے 26 فروری تک موسم مجموعی طور پر خشک رہنے کا امکان ہے۔

ان کا کہنا ہے کہ 27 اور 28 فروری کو موسم جزوی سے مجموعی طور پر ابر آلود رہنے کے ساتھ کہیں کہیں ہلکی برف باری یا بارشیں ہوسکتی ہیں۔موصوف ترجمان نے کہا کہ بعد ازاں یکم مارچ سے 3 مارچ تک موسم عام طور پر ابر آلود رہ سکتا ہے اور اس دوران پہاڑی علاقوں میں کہیں کہیں ہلکی برف باری یا بارشوں کا امکان ہے۔انہوں نے کہا کہ 4 سے 7 مارچ تک موسم جزوی طور پر ابر آلود رہ سکتا ہے۔محکمے نے اپنی ایڈوائزری میں کسانوں سے کہا ہے کہ وہ اس دوران اپنے کام جاری رکھ سکتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ وادی میں اگلے ایک ہفتے کے دوران دن اور رات کے درجہ حرارت میں اضافہ ریکارڈ ہو سکتا ہے۔
دریں اثنا وادی کے بیشتر مقامات پر شبانہ درجہ حرارت معمول سے 0 سے 6 ڈگری سینٹی گریڈ زیادہ ریکارڈ ہوا ہے۔
وادی میں مشہور سیاحتی مقام پہلگام سرد ترین علاقہ رہا ہے جہاں شبانہ درجہ حرارت منفی2.0 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا ہے جبکہ وادی کے دوسرے مشہور سیاحتی مقام گلمرگ میں کم سے کم درجہ منفی0.4 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا ہے۔

گرمائی دارلحکومت سری نگر میں کم شبانہ درجہ حرارت 1.8 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا ہے۔
سرحدی ضلع کپوارہ میں کم سے کم درجہ حرارت منفی0.6 ڈگری سینٹی گریڈ جبکہ گیٹ وے آف کشمیر کے نام سے مشہور قصبہ قاضی گنڈ میں کم سے کم درجہ حرارت 0.9 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا ہے۔

 

Popular Categories

spot_imgspot_img