جمعرات, جنوری ۲۲, ۲۰۲۶
8.1 C
Srinagar

یوم جمہوریہ کے پیش نظر سری نگر میں سکیورٹی انتظامات سخت: پولیس

سری نگر،: یوم جمہوریہ کی تقریبات کے پر امن اور خوشگوار انعقاد کو یقینی بنانے کے لئے سری نگر پولیس نے شہر بھر میں سیکورٹی اور چیکنگ کے اقدامات تیز تر کر دئے ہیں۔

ایک پولیس ترجمان نے بتایا کہ سیکورٹی کے سخت انتظامات کے تحت پولیس اہلکاروں کو اہم اور حساس مقامات پر تعینات کیا جا رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ خصوصی ناکے اور موبائل گشت قائم کئے گئے ہیں جہاں گاڑیوں اور افراد کی سخت جانچ پڑتال کی جا رہی ہے۔

ان کا کہنا ہے کہ رات کے اوقات میں گشت اور اچانک معائنوں کا بھی اہتمام کیا گیا ہے تاکہ کڑی نگرانی بر قرار رہے اور امن و امن میں خلل ڈالنے کی کسی بھی کوشش کو ناکام بنای جا سکے۔

موصوف ترجمان نے بتایا کہ حساس علاقوں میں اضافی نفری تعینات کی گئی ہے جبکہ مشکوک سرگرمیوں پر خصوصی نظر رکھی جا رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ اعلیٰ پولیس افسران خود انتظامات کی نگرانی کر رہے ہیں تاکہ سیکورٹی منصوبے پر موثر اور مربوط عمل در آمد کو یقینی بنایا جا سکے۔

پولیس نے لوگوں سے اپیل کی ہے کہ وہ چیکنگ اور تصدیقی عمل کے دوران پولیس کے ساتھ مکمل تعاون کریں۔

 

Popular Categories

spot_imgspot_img