سری نگر، : موسم کی خرابی اور آپریشنبل وجوہات کی بنا پر بدھ کے روز سری نگر ہوائی اڈے پر 5 آنے اور روانگی کی پروازوں کو منسوخ کر دیا گیا ۔ سری نگر آئیر پورٹ کے ‘ایکس’ ہینڈل پر ایک پوسٹ میں کہا گیا کہ ایک انڈیگو اورتین ایئر انڈیا کی پروازوں کو موسم سے متعلق وجوہات کی وجہ سے منسوخ کر دیا گیا جبکہ سپائس جٹ کی ایک پرواز کو آپریشنل وجوہات کی بنا پر منسوخ کر دیا گیا۔
حکام نے مسافروں کو مشورہ دیا ہے کہ وہ ہوائی اڈے کی طرف سفر کرنے سے پہلے متعلقہ ایئر لائن کے ساتھ اپنی پرواز کا اسٹیٹس دوبارہ چیک کریں۔ انہوں نے کہا کہ مزید اپ ڈیٹس موصول ہوتے ہی شیئر کیے جائیں گے۔





