منگل, نومبر ۲۵, ۲۰۲۵
13.9 C
Srinagar

افغانستان میں پاکستانی فضائی حملے: محبوبہ مفتی کا بے گناہوں کے قتل عام پر شدید ردعمل

سری نگر :پی ڈی پی صدر محبوبہ مفتی نے افغانستان میں پاکستانی فضائی حملوں کے نتیجے میں بے گناہ شہریوں کی ہلاکت کو ’انتہائی دلخراش اور انسانیت سوز‘ قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ یہ سانحہ ایک بار پھر یاد دلاتا ہے کہ دنیا بھر میں عام لوگ وہ قیمت چکاتے ہیں، جن جرائم سے ان کا کوئی تعلق نہیں ہوتا۔
انہوں نے اپنے بیان میں کہا کہ یہ پہلا موقع نہیں ہے جب بے گناہ شہری اجتماعی سزا کا شکار بنے ہوں۔ ہم نے یہی المناک منظر غزہ میں دیکھا جہاں حماس کے حملوں کے بعد اسرائیلی بمباری نے ہزاروں معصوم جانیں چھین لیں۔
محبوبہ مفتی نے مزید کہا کہ پاکستان نے بھی متعدد دہشت گردانہ حملوں—جنہیں مبینہ طور پر افغان طالبان کی پشت پناہی حاصل تھی—کے بعد اسی طرز کا راستہ اختیار کیا، جس کا نتیجہ ایک بار پھر معصوم شہریوں کی ہلاکت کی صورت میں سامنے آیا۔
انہوں نے اس تشویشناک رجحان پر گہری افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ یہ خطرناک معمول کہ طاقتور فریق اپنی ناراضگی کا اظہار بے بس شہریوں پر حملوں سے کرتا ہے، پوری دنیا کو ایک تاریک، غیر محفوظ اور کمزور مقام بنا رہا ہے۔ حکومتیں لڑتی ہیں لیکن مرتے ہمیشہ بے گناہ لوگ ہیں۔
محبوبہ مفتی نے عالمی برادری سے اپیل کی کہ یہ سلسلہ روکنے کے لیے ٹھوس اقدامات کیے جائیں تاکہ مظلوم اور بے گناہ افراد مزید ظلم کا شکار نہ ہوں۔

Popular Categories

spot_imgspot_img