ہفتہ, فروری ۷, ۲۰۲۶
5.3 C
Srinagar

ہندوستان اور ملیشیا کے درمیان اسٹریٹجک شراکت داری مزید مضبوط ہوگی:وزیراعظم

نئی دہلی،: وزیراعظم نریندر مودی نے امید ظاہر کی ہے کہ ان کے دورۂ ملیشیا سے دونوں ممالک کے درمیان جامع اسٹریٹجک شراکت داری مزید مضبوط ہوگی۔
ہفتہ کے روز ملیشیا کے دو روزہ دورے پر روانہ ہونے سے قبل اپنے بیان میں وزیراعظم مودی نے کہا کہ دونوں ممالک کا مقصد دفاع اور سلامتی تعلقات کو مزید گہرا کرنا، اقتصادی اور اختراعی شراکت داری کو فروغ دینا اور تعاون کو نئے شعبوں تک وسعت دینا ہے۔
وزیراعظم مودی نے کہا کہ وہ ملیشیا کے وزیراعظم انور ابراہیم کی دعوت پر سرکاری دورے پر جا رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ “ہندوستان اور ملیشیا کے درمیان تاریخی تعلقات میں حالیہ برسوں کے دوران مسلسل پیش رفت ہوئی ہے۔ میں وزیراعظم انور ابراہیم کے ساتھ اپنی بات چیت کا منتظر ہوں اور امید کرتا ہوں کہ ہماری جامع اسٹریٹجک شراکت داری مزید مضبوط ہوگی۔ ہمارا ہدف دفاع اور سلامتی تعلقات کو گہرا کرنا، اقتصادی اور اختراعی شراکت داری کو فروغ دینا اور تعاون کو نئے شعبوں تک وسعت دینا ہے۔”
وزیراعظم نے کہا کہ وہ ملیشیا میں مقیم ہندوستانی برادری سے ملاقات کے لیے بھی پرجوش ہیں۔
انہوں نے کہا کہ “میں ملیشیا میں ہندوستانی کمیونٹی سے ملنے کا بھی منتظر ہوں۔ ان کی تعداد تقریباً 30 لاکھ ہے اور وہ دنیا کی سب سے بڑی ہندوستانی تارکینِ وطن برادریوں میں سے ایک ہیں۔ ملیشیا کی ترقی میں ان کا نمایاں رول اور دونوں ممالک کے درمیان ایک پل کے طور پر ان کی حیثیت ہماری تاریخی دوستی کو مضبوط بنیاد فراہم کرتی ہے۔”
یو این آئی۔ این یو۔

Popular Categories

spot_imgspot_img