منگل, نومبر ۲۵, ۲۰۲۵
13.9 C
Srinagar

ترقیاتی کاموں میں معیار اور شفافیت سب سے بڑی ترجیح: وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ

جموں:وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ نے آج سول سیکریٹریٹ جموں میں محکمہ مال کے زیرِ التواء انفراسٹرکچر منصوبوں کا جائزہ لیا۔ اجلاس میں متعلقہ محکموں کے سینئر افسران نے شرکت کی اور جاری ترقیاتی کاموں کی پیش رفت سے وزیر اعلیٰ کو آگاہ کیا۔
وزیر اعلیٰ نے افسران پر زور دیا کہ تمام التواء منصوبوں کو مرحلہ وار طریقے سے مکمل کیا جائے تاکہ عوام کو معیاری اور پائیدار سہولیات فراہم کی جا سکیں۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت بنیادی ڈھانچے کی مضبوطی کو اپنی اولین ترجیحات میں شمار کرتی ہے اور کسی بھی نوعیت کی تاخیر عوامی مفاد کے منافی ہے۔
انہوں نے ہدایت دی کہ جاری کاموں کی باقاعدہ نگرانی، مؤثر کوآرڈی نیشن اور شفاف عملی حکمتِ عملی کے ساتھ منصوبوں کی بروقت تکمیل یقینی بنائی جائے۔ وزیر اعلیٰ نے افسروں کو تاکید کی کہ ترقیاتی اسکیموں میں معیار پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔
اجلاس کے بعد وزیر اعلیٰ نے سول سیکریٹریٹ میں مختلف عوامی وفود سے بھی ملاقات کی۔ ان وفود نے اپنے اپنے علاقوں سے متعلق مسائل، ترقیاتی مطالبات اور انتظامی امور وزیر اعلیٰ کے سامنے رکھے۔ وزیر اعلیٰ نے وفود کو یقین دلایا کہ حکومت عوامی مشکلات کے بروقت حل کے لیے سرگرم عمل ہے اور ہر حقیقی مطالبے کو ترجیحی بنیادوں پر نمٹایا جائے گا۔
وزیر اعلیٰ نے کہا کہ عوامی رابطہ اور شنوائی حکومت کی حکمتِ عملی کا بنیادی حصہ ہے اور انتظامیہ ہر سطح پر شہریوں کے ساتھ مسلسل رابطے میں رہے گی تاکہ ترقیاتی کاموں میں شفافیت اور تیزی برقرار رہے۔

Popular Categories

spot_imgspot_img